شیر قلعہ اور یاسین کے گاؤں میں بچوں کے ساتھ جنسی زیادتی

0
415
sher qila gizar valley

شیر قلعہ اور یاسین کے گاؤں برقلتی میں ایک ہی روز دو کمسن بچے جنسی زیادتی کا شکار ہوگۓ یاسین پولیس اور سنگل پولیس نے دونوں انسانیت سوز واقعات میں ملوث درندہ صفت ہوس پرستوں کو گرفتار کر لیا۔
تفصیلات کے مطابق تحصیل یاسین کے گاؤں سندی میں درندہ صفت شخص کمسن بچے کو بہلا پھسلا کر جنسی زیادتی کا نشانہ بنا رہا تھا اسی دوران علاقہ مکینوں نے ملزم پنن ساکن برکلتی کو رنگےہاتھوں پکڑ لیا اور پولیس تھانہ یاسین کو اطلاع کر دی جس پر پولیس بروقت موقع پر پہنچ کر ملزم کو گرفتار کر لیا اور بچے کے طبعی معائنے کے بعد ملزم کا عدالت سے سات روزہ ریمانڈ حاصل کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا
گزشتہ روز ہی اسی طرح کا ایک اور واقعہ پونیال کے گاؤں شیر قلعہ میں پیش آیا جہاں فقیر احمد ولدشاہ بیک نامی شخص نےکم عمر بچے کواپنی ہوس کا نشانہ بنایا جب اس واقعہ کی اطلاع سنگل پولیس کو ملی تو بروقت کاروائ کر کے ملزم کو گرفتارکر کے تفتیش شروع کر دی۔ایک ہی روز غذر میں یکے بعد دیگرےایک جیسے واقعات نے عوام کے رونگھٹے کھڑے کر کے رکھ دئے ہیں غذر بھرکے مدہبی,سماجی وسیاسی شخصیات نےملزمان کو کڑی سے کڑی سزا دینے کا مطالبہ کیا ہے

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here