حسن اور حسین ںواز کا بھی جلد بذریعہ انٹرپول گرفتاری کا امکان

0
754
hassan nawaz and hussain nawaz

اسلام آباد (آن لائن). سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف کی گرفتاری کے بعد ان کے بیٹوں حسن اور حسین نواز کی گرفتاری کا بھی بہت جلد امکان ہے. اس سلسلے میں وزیر اطلاعات فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم کے معاون خصوصی شہزاد اکبر برطانوی حکام سے رابطے میں ہیں اور بہت جلد حسن نواز اور حسین نواز کے علاوہ اسحاق ڈآر کی بھی گرفتاری متوقع ہے.
واضح رہے کہ گزشتہ روز احتساب عدالت نےمیاں نواز شریف کو العزیزیہ ریفرنس میں 7 سال قید بامشقت، 25 ملین ڈالر جرمانہ اور دس سال کیلئے نااہلی کی سزا سنادی جبکہ فلیگ شپ انوسٹمنٹ ریفرنس میں سابق وزیر اعظم محمد نواز شریف کو بری کر دیا جس کے بعد کمرہ عدالت میں موجود نیب حکام نے انہیں تحویل میں لے لیا۔

پیر کی دوپہر کو سنائے گئے فیصلے کی تفصیلات بھی جاری کر دی گئی ہیں۔ سامنے آنے والی تفصیلات میں سابق وزیراعظم نواز کو جیل کی قید، جرمانے، نااہلی اور جائیداد ضبطگی کے علاوہ بھی ایک اور سزا دے دی گئی ہے۔ احتساب عدالت کے تفصیلی فیصلے کے مطابق سابق وزیراعظم نواز اب 10 سال تک کسی بھی بینک سے کسی بھی قسم کا قرضہ بھی حاصل نہیں کر سکیں گے۔

قبل ازیں سپریم کورٹ نے پاناما کیس میں 28 جولائی 2017ء کو محمد نواز شریف کو نااہل قرار دیتے ہوئے ان کے اور ان کے بچوں کے خلاف آمدن سے زیادہ اثاثے بنانے پر ریفرنس دائر کرنے کا حکم دیا تھا۔اس عدالتی حکم پر 8 ستمبر 2017 ء کو سابق وزیر اعظم محمد نواز شریف ان کے بچوں اور داماد کیپٹن (ر) صفدر کے خلاف تین ریفرنس دائر کئے تھے۔احتساب عدالت نے نواز شریف کو 19 ستمبر 2017 کو پیش ہونے کا حکم دیا لیکن وہ 26 ستمبر کو پہلی بار احتساب عدالت کے جج محمد بشیر کے روبرو پیش ہوئے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here