راولپنڈی اور بوریوالہ میں پولیس کی بڑی کاروائیاں، مجرم گرفتار

0
439

(سیالکوٹ) سیالکوٹ میں نجی ٹی وی کے رپورٹر طارق انجم پر فائرنگ کا واقعہ ، آئی جی پنجاب نے واقعہ کا فوری نوٹس لے لیا، ڈی پی او سیالکوٹ سے واقعہ کی تفصیلی رپورٹ طلب، فائرنگ کرنے والے ملزمان کو جلد از جلد گرفتار کرکے قانون کے مطابق سخت کاروائی عمل میں لائی جائے ۔ (ترجمان پنجاب پولیس)
سیالکوٹ ایک گھنٹہ گزر جانے کے باوجود ڈی پی او سمیت کوئی اعلی آفیسر موقع پر نا پہنچ سکا
سیالکوٹ ہسپتال انتظامیہ نے پولیس کو زخمی کا بیان لینے سے روک دیا.

راولپنڈی(پی کے نیوزلائن) راولپنڈی تھانہ صادق آباد پولیس کی منشیات فروشوں کے خلاف کاروائی.
تھانہ صادق آباد کے نۓایس ایچ او کی دبنگ انٹری تھانہ تعیناتی کے تیسرے روز ہی بدنام زمانہ منشیات فروش سے سو سے زاٸد بوتل شراب برآمد کرلی
ایس ایچ او صادق آباد کے حکم پر چوہدری خداداد سب انسپکٹر نے اپنی ٹیم کے ہمراہ بدنام زمانہ منشیات فروش فیض عرف بلا پر ریٹ کرکے ملزم کے قبضے سے شراب برآمد کر لی. ایس ایچ او ملک اللّہ یار کی سب انسپکٹر چوہدری خداداد او ر ان کی ٹیم کو شاباشی.
rawalpindi police recovers liqour

بورے والا
دو مختلف واردا توں میں چور قیمتی مو بائل فون اور مہران کا ر چوری کر کے فرار ہو گئے
پہلی واردا ت میں طالب حسین سکنہ yبلاک اپنے گھر کے باہر اپنی مہران کا ر LEB/7428نمبری گھر کے با ہر کھڑی کر کے اندر چلا گیا جب وہ تھوڑی دیر بعد واپس آ یا تو دیکھا کہ نا معلوم چور اس کی گا ڑی چوری کر کے فرار ہو چکے تھے
دوسری واردات میں محمد زمان سکنہ صادق ٹاؤن اپنے ساتھیوں کے ہمراہ کا لج گراؤنڈ گیا اور چار عدد قیمتی مو بائل فون گراؤنڈ میں رکھ کر کھیلنے میں مصروف ہو گئے. نامعلوم چور ان کے چاروں قیمتی مو بائل فون چوری کر کے فرار ہو گئے
رپورٹ ملک طالب حسین وائس چیرمین پنجاب پریس کلب بورے والا

بورےوالا: ایس ایچ او تھانہ صدر انسپکٹر ریاض سیال کی دبنگ کاروائی، نوا حی گاؤں 517ای بی کے قریب مرغوں کی لڑائی پر جو اء کی اطلاع پر تھانہ صدر پو لیس کا چھاپہ، 13ملزمان گرفتار، 86موٹرسائیکل مالیتی 1720000روپے 14 موبائل فون برامد، جواری اور شائقین موٹرسائیکل چھوڑ کر فرار

تفصیل کے مطابق تھانہ صدر پو لیس نے مخبر کی اطلاع پر نواحی گاؤں 517ای بی میں جاری مرغوں کی لڑائی پر چھاپہ مار ا تو موقع پر موجود جواری اور شائقین کی بڑی تعداد موٹر سائیکلیں موقع پر چھو ڑ کر فرار ہو گئے. تھانہ صدر پو لیس نے 13 افراد کو گرفتار کر کے اور جوۓ پرلگے 86 موٹر سائیکل مالیتی 1720000روپے اور 14عدد موبائل فون پولیس نے قبضہ میں لے کر مقدمہ درج کرلیا (ملک طالب حسین وائس چیرمین پنجاب پریس کلب بورے والا)

بورے والا میں موٹر سائیکل چھیننے کی واردات
تفصیل کے مطابق 3 مسلح ڈاکو اسلحہ کے زور پر ریاض احمد سے 36 کے بی کے قریب موٹر سائیکل چائینہ نمبری VRL5452 ماڈل2015چھین کر فرار ھو گئے، پولیس مصروف تفتیش

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here