بورے والہ کے نواحی گاؤں کی نہر سے انسانی بازو برآمد، بورے والا کی تازہ ترین خبریں

0
359
burewala news

بورےوالا: نواحی گاؤں 481ای بی کے قریب نہر سے انسانی بازو برآمد
تھانہ فتح شاہ پو لیس نے کٹا ہوا بازو تحویل میں لے کر تفتیش شروع کر دی ۔ تفصیل کے مطابق بورے والا کے نواحی گاؤں 481ای بی میں واقع نہر میں انسانی بازو تیر تا ہوا دکھائی دینے پر مقامی افراد نے تھانہ فتح شاہ پو لیس کو اطلاع کر دی جس پر تھانہ فتح شاہ پو لیس نے انسانی اعضا ء (بازو ) کو تحویل میں لے کر تفتیش شروع کر دی ہے ۔
burewala human arm recovered from nearby canal
—————————-
بورےوالا(پنجاب پریس کلب)بجلی چوری کر نے پر تین افراد کے خلاف مقدمہ درج ۔ تفصیل کے مطابق ایس ای واپڈا کی ہدایت پر ایکسیئن واپڈا محمد اکرم جاوید کی زیر نگرانی ایس ڈی او ز نے بجلی چوروں کے خلاف کریک ڈاؤن میں تین بجلی چور وں کے خلاف مقدمات درج کر وا دیے پہلی کا روائی میں رجب علی سکنہ 152ای بی کے خلاف بجلی چو ری کر نے پر مقدمہ درج کر لیا گیا جبکہ دوسری کا روائی میں محمد اویس سکنہ 443ای بی کے خلاف بجلی چوری کا مر تکب ہو نے پر مقدمہ درج کیا گیا تیسری کا روائی میں محکمہ واپڈا کی درخواست پر قاسم علی سکنہ 152ای بی کے خلاف بھی بجلی چوری میں ملوث ہو نے پر مقدمہ درج کیا گیا چوتھی کا روائی میں منظور احمد سکنہ 269 ای بی کے خلا ف بجلی چوری کر نے پر مقدمہ درج کیا گیا ۔
——————————————-
بورےوالا(پنجاب پریس کلب)ڈکیتی کی دو وارداتو ں میں شہری ہزاروں روپے نقدی اور قیمتی طلائی زیورات سے محروم ۔ تفصیل کے مطابق پہلی واردات میں احمد حسین سکنہ 375ای بی اپنے گھر میں اپنے اہل خا نہ کے ہمراہ موجود تھا کہ چھ نا معلوم مسلح ڈاکو زبر دستی گھر میں داخل ہو گئے اور اسلحہ کے زور پر اہل خا نہ کو یر غمال بنا کر 80ہزار روپے نقدی اور چھ تو لہ طلائی زیورات چھین کر فرار ہو گئے دوسری واردات میں حشمت علی سکنہ 433ای بی اپنے گھر میں موجود تھا کہ چار نا معلوم مسلح ڈاکو زبردستی گھر میں گھس گئے اور اسلحہ کے زور پر قیمتی طلائی زیورات اور ہزاروں روپے نقدی چھین کر فرار ہو گئے دونوں وارداتوں میں پو لیس مصروف تفتیش ہے ۔
——————-
بورےوالا(پنجاب پریس کلب)مرضی پورہ میں نا معلوم افراد شادی شدہ خا تون کو اغواء کر کے فرار ہو گئے ۔ تفصیل کے مطابق اصغر سکنہ مرضی پورہ کا م کاج کی غرض سے گھر سے باہر گیا ہوا تھا کہ اس کی بیوی اپنے عزیزوں سے ملنے کی غرض سے گھر سے باہر گئی تو تین نا معلوم افراد اسے زبردستی کا ر میں اغواء کرکے فرار ہو گئے تھانہ ماڈل ٹاؤن پو لیس مصروف تفتیش ہے ۔
————————————-
وہاڑی( ) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر وہاڑی نجیب الرحمن بگوی نے دفتر پولیس میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا۔ اس دوران ڈی پی او وہاڑی نے کھلی کچہری میں موجود تمام شہریوں کے مسائل سننے کے بعد ان کے متعلقہ تھانہ کے ایس ایچ اوز کو ان کے مسائل حل کرنے کے احکامات جاری کئے اور سختی سے ہدایت کی کہ مسائل کے حل کے لئے آنے والے شہریوں کے ساتھ اچھے اخلاق سے پیش آئیں اور ان کے مسائل میرٹ پر حل کریں۔ ڈی پی او وہاڑی نے سائلین سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کوئی بھی پولیس آفیسر آپ کے مسئلہ کو حل کرنے میں کوتاہی برتے تو مجھے اطلاع دیں۔ انہوں نے کہا کہ کھلی کچہری کے انعقادکا مقصد عوام الناس کو فوری میرٹ پر انصاف مہیا کرنا ہے۔ پولیس کا مقصد عوام کے جان و مال کی حفاظت اور ان کو بروقت انصاف فراہم کرنا ہے۔میرے دروازے شریف شہریوں اور مظلوموں کیلئے ہمہ وقت کھلے ہیں ۔انہوں نے مزید کہا کہ انسپکٹر جنرل آف پولیس امجد جاوید سلیمی کے ویژن اور ریجنل پولیس آفیسر ملتان وسیم احمد خان کی ہدایات پر ضلع بھر کے ایس ایچ اوز کو بھی پابند کر دیاگیاہے کہ وہ روزانہ کی بنیاد پر 3:00بجے سہ پہر سے 5:00بجے شام تک عوام کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کے لئے تھانہ میں موجود رہیں گے
——————
کاشف چوہدری

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here