صوبائی وزیر اطلاعات و ثقافت پیر سید صمصام علی شاہ بخاری کی چیچہ وطنی آمد

0
1363
pir samsam bukhari

چیچہ وطنی : صوبائی وزیر اطلاعات و ثقافت پیر سید صمصام علی شاہ بخاری نے چیچہ وطنی پریس کلب میں آمد اورحلف برداری کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میڈیا ریاست کا ایک اہم ستون بن گیا ہے۔ موجودہ دور میں میڈیا مثبت رول ادا کر رہا ہے۔ وزیر اطلاعات پنجاب سید صمصام بخاری کا مزید کہنا تھا کہ صحافی کی قلم کی نوک شمشیر سے بھی زیادہ تیز دھار ہوتی ہے۔ اس موقع پر انہوں نے پارٹی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ پارٹی نے مجھے وزارت دی یہ پارٹی کی مہربانی ہے۔ لیکن یہ چیچہ وطنی کی عوام کی امانت ہے اور میں حلقہ میں آکر کھلی کچہری لگاوں گا۔ اور عوام کے مسائل سنوں گا۔

وزیر اطلاعات پنجاب کا مزید کہنا تھا کہ انڈیا کی بزدلانہ حرکت پر پاک فوج نے منہ توڑ جواب دیا ۔اور اس مشکل گھڑی میں قوم ایک سیسہ پلائ ہوئ دیوار ثابت ہوئ جبکہ کچھ لوگ انڈیا کی زبان بول رہے ہیں۔ انکو اپنی حب الوطنی کے بارے میں سوچنا چائیے ۔
وزیر اطلاعات نے نیب کے کردار پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ سابقہ حکمرانوں پر کوئی بھی کیس ہم نے نہیں بنایا۔ تمام کیس نیب نے خود بنائے۔اور نیب ایک خود مختار ادارہ ہے.
سید صمصام بخاری کا صوبائی وزیر اطلاعات و نشریات بننے پر رائے حسن نواز خاں اور رائے مرتضی اقبال خاں ایم این اے کی قیادت میں چیچہ وطنی پہنچنے پر پرتپاک استقبال کرتےہوئے ایک بڑی کار ریلی کی شکل میں رائے ہاوس لایا گیا
صوبائی وزیر سید صمصام علی بخاری نے رائے حسن نواز خاں اور رائے مرتضی اقبال خاں ایم این اے چیچہ وطنی کے ہمراہ گولڈن پرل جشن بہاراں فیسٹیول 2019 میں خصوصی شرکت کی رائے علی نواز اسٹیڈیم پہنچنے پر بلدیہ رانا محمد اجمل خاں اور ان کی ٹیم نے زبردست والہانہ استقبال کیا
جہاں کبڈی میچ اور آتشبازی کا شاندار مظاہرہ کیا گیا اور تقریب تقسیم انعامات میں انعامات تقسیم کیے

اس موقع پر وزیر اطلاعات سید صمصام شاہ بخاری نے چیچہ وطنی پریس کلب کے لیئے 10 لاکھ روپےکے فنڈز کا اعلان بھی کیا
یاد رہے کہ وزارت ملنے کے بعد یہ پیر سید صمصام بخاری کا چیچہ وطنی کا پہلا دورہ ہے جہاں سے وہ ضمنی انتخابات میں کامیاب ہوئے اور جہاں ان کے لاکھوں میریدین ان کے استقبال کے لئے جلوس کی شکل میں پہنچے تھے

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here