یوکے نیوزلائن (آن لائن) 27 مارچ کو تھانہ کاہنہ میں اسما عزیز نامی خاتون نے پولیس کو درخواست دی تھی کہ اس نے چار سال قبل میاں فیصل نامی نوجوان سے شادی کی تھی جو کہ شروع میں تو کچھ عرصہ ٹھیک رہی لیکن پھر آہستہ آہستہ ان کے درمیان لڑائی جھگڑا ہونا شروع ہوگیا اور نوبت مار کٹائی تک پہنچ گئی. اسما عزیز کے بقول میاں فیصل کنجر ٹائپ انسان تھا اور وہ روزانہ اپنے دوستوں کے گھر لے آتا تھا اور ان کے سامنے ڈانس کرنے کو کہتا تھا اور اگر وہ ڈانس نہیں کرتی تھی تو اس کو مارنے لگتا تھا. مورخہ 24 مارچ کواس رنجش میں جب اس کے دوست چلے گئے تو میاں فیصل نے اس کو پائپ سے باندھ کر مارنا شروع کردیا اور پھر اپنے ملازموں کے ساتھ اس کے سر کے بال مونڈھ دئیے.
یہ خبر جب سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تو پولیس بھی حرکت میں آگئی اور بڑی تعداد میں لوگوں کی ہمدردیاں اسما عزیز کے ساتھ ہوگئیں کہ کوئی بھی شوہر اپنی بیوی کو اپنے دوستوں کے سامنے ڈانس کرنے پر کیسے مجبور کرسکتا ہے اور ایسا نہ کرنے پر اگر وہ اپنی بیوی پر تشدد کرے تو اس کے خلاف سخت ترین کاروائی ہونی چاہیئے. تاہم اب جیسے جیسے پولیس تفتیش اور میڈیا کے ذریعے حقائق سامنے آرہے ہیں تو یہ کہانی کچھ اور ہی رخ اختیار کرتی نظر آرہی ہے.
سوشل میڈیا پریشر کی وجہ سے جب حکام بالا اور بالخصوص وزیر مملکت برائے داخلہ شہریار خان آفریدی نے ڈیفنس لاہور میں خاتون پر مبینہ تشدد کا نوٹس لے لیا اور آئی جی پنجاب کو واقعے کی فوری رپورٹ پیش کرنے کا تو پولیس نے ملزم کو ملازم سمیت گرفتار کرلیا۔
گرفتاری کے بعد میاں فیصل نے بیان دیا کہ وہ دونوں میاں بیوی آئس نشہ کے عادی تھے اور وقوع کی رات بھی دونوں نشے کی حالت میں تھے. میاں فیصل کے بقول نشے میں ہونے کی وجہ سے اسے کچھ پتہ نہیں کہ اس نے کیا کیا.
دوسری جانب پولیس تفتیش کے دوران کیس میں اہم انکشافات سامنے آئے ہیں جس کے تحت دونوں میاں بیوی آئس نشے کے عادی نکلے۔ متاثرہ خاتون اسماء کے شوہر ملزم میاں فیصل نے پولیس کو ریکارڈ کیے گئے بیان میں کہا ہے کہ وقوعہ کی رات میں نے اور میری بیوی نے آئس کا نشہ کیاتھا، نشے کی زیادتی کے باعث ہوش کھو بیٹھے اسلیے نشے میں مجھے نہیں یاد کہ کب میں نے اسماء کے بال کاٹے اور اس پر تشدد کیا۔
اس کیس میں سب سے بڑی دلچسپی کی بات یہ ہے کہ چار سال قبل میں فیصل کی اسما عزیز سے ملاقات ایک ڈانس پارٹی میں ہوئی تھی جو کہ جلد ہی محبت میں بدل گئی اور انہوں نے اپنے اپنے شریک حیات سے الگ ہوکے ایک ساتھ زندگی گزارنے کا فیصلہ کیا.
یہ بھی پڑھیں: پاکپتن میں لیڈی کانسٹیبل کو ڈانس مہنگا پڑھ گیا
اسما عزیز کی یہ تیسری شادی ہے . میاں فیصل سے شادی سے قبل وہ اپنے پہلے شوہر سے طلاق لے چکی تھی اور دوسرے شوہر سے بھی اس کے تعلقات کشیدہ تھے. دوسری طرف میاں فیصل بھی اس ملاقات سے قبل شادی شدہ تھا اور اس کے تعلقات اپنی پہلی بیوی سے نارمل تھے. مگر اسما عزیز سے ملاقات کے بعد ان دونوں نے اپنے اپنے شریک حیات سے طلاق لے کر شادی کرلی.
یاد رہے کہ اسما عزیز کی عمر چالیس بیالیس سال کے قریب ہے اور اس کا بڑا بیٹا انس 18 سال کا جب کہ بیٹی نمل 16 سال کی ہے جو کہ پہلے خاوند سے ہے. اسما عزیز کی پہلی شادی 18 سال کی عمر میں ہوئی تھی جو کہ چند سال ہی چل سکی جس کے بعد اسما عزیز نے دوسری شادی ڈیفنس کے رہائشی ایک شخص سے کرلی جس سے طلاق لے کر اس نے تیسری شادی میاں فیصل سے کی تھی.
اسما عزیز کی تشدد سے قبل ایک ڈانس وڈیو بھی سامنے آئی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے اسما عزیز اپنے دوستوں کے ساتھ ڈانس کر رہی ہے. یہ وڈیو دیکھنے کے لئے نیچے لینک پر کلک کریں
[…] یہ بھی پڑھیں: اسما عزیز کی وائل ڈانس وڈیو […]
[…] یہ بھی پڑھیں: اسما عزیز کی وائرل ڈانس وڈیو […]