بوریوالہ اور گردونواح کی خبریں

0
1062
road accident in burewala

بورےوالا(مغل نیوز)بورےوالا کے نواحی گاوں 519 ای بی میں دو گروپوں کے درمیان مسلح تصادم ایک نوجوان زخمی۔تفصیل کے مطابق ساجد سکنہ 519 ای بی کا اسی گاوں کے رہائشی اپنے کزن طارق علی سے معمولی رنجش پر جھگڑا ہو گیا جس پر طارق نے ساجد پر کلہاڑی سے وار کر دیے جس کے نتیجہ میں ساجد شدید زخمی ہو گیا اسے زخمی حالت میں تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جبکہ پولیس مصروف تفتیش ہے۔۔
burewala news updates

پولیس تھانہ دانیوال کی بڑی کاروائی معصوم بچوں سے زیادتی کرنے والے گینگ کے 4ملزمان گرفتار

تفصیلات کے مطابق پولیس تھانہ دانیوال کی بڑی کاروائی معصوم بچوں سے زیادتی کرنے والے گینگ کے چارملزمان کوگرفتارکرلیاگیا۔ملزمان معصوم بچوں کوورغلاکراجتماعی زیادتی کانشانہ بناتے تھے۔تفصیل کے مطابق ایس ایچ اوپولیس تھانہ دانیوال ناصر تبسم نے بتایاکہ کچھ عرصہ سے بچوں کے ساتھ زیادتی کے واقعات ہورہے تھے۔بچوں کے ساتھ زیادتی کرنے والے درندہ صفات ملزمان نے باقاعدہ گینگ تشکیل دے رکھاتھاملزمان کاتعلق وہاڑی کے علاقوں انورآباد،53ڈبلیوبی،47ڈبلیوبی سے ہے۔ملزمان سکولوں اورگلی محلوں سے بچوں کوورغلاکراجتماعی زیادتی کانشانہ بناتے ہیں۔گزشتہ دنوں شرقی کالونی کے ایک 13سالہ بچے کوورغلاکر5ملزمان نے اجتماعی زیادتی کانشانہ بنایا۔بچے نے گھروالدین کوبتایاجس پرکاروائی کرکے چارملزمان کوگرفتارکرلیا گرفتارملزمان نے متعددبچوں کے ساتھ اجتماعی اورانفرادی زیادتی کااعتراف کرلیا۔ملزمان کے خلاف ایف آئی آردرج کرلی گئی ہے مزیدتفتیش جاری ہے۔ایس ایچ اوناصرتبسم کاکہناہے کہ ڈی پی او وہاڑی نجیب الرحمن بگوی کی خصوصی ہدایات پرملزمان کوعدالتوں سے سخت سے سخت سزادلانے کی کوشش کی جائے گی۔ ملزمان انسان نمادرندے ہیں جوکسی رعایت کے مستحق نہیں ہیں۔
روڈحادثہ کی افسوس ناک خبر۔
بورےوالا (جملیرا):سائیکل سوار بچے کو بچاتے ہوئے موٹرسائیکل سوار 3زمیندار روڈ پر گرگئے سامنے سے آنے والے روسی ٹریکٹر ٹرالے نے کچل دیا ایک موقع پر جاں بحق دو شدیدزخمی،زخمیوں کو ٹی ایچ کیو بوریوالاریفر کردیا گیا۔تفصیلات کے مطابق نواحی چک نمبر 289ای بی کے رہائشی 3زمیندار عبدالحق سکھیرا،گل محمد سہو، اور مقصود احمدہنجرا ایک موٹر سائیکل پر سوار ہوکر جملیرا اڈاہ سے زرعی ادویات اور گھریلوسودا سلف خرید کرنے آرہے تھے کہ گولہ اڈاہ پر اچانک ایک سائیکل سوار بچہ سامنے آگیا جس کو بچاتے ہوئے تینوں روڈ پر گر گئے کہ اسی دوران سامنے سے تیز رفتار چک نمبر 283 کے بھٹہ خشت مالک کے روسی ٹریکٹر ٹرالے نے تینوں کو بری طرح کچل دیا جس کے نتیجہ میں معروف زمیندارعبدالحق سکھیراموقع پر جاں بحق ہوگیا جبکہ گل محمد سہو اورمقصود احمدہنجرا کو شدیدزخمی حالت میں ٹی ایچ کیو بوریوالاریفر کردیاگیاہے۔
(رپورٹ :مبین احمد رامے ،نمائندہ کوہ نور بورےوالا )

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here