پاکپتن میں لیڈی پولیس کانسٹیبل کو وردی میں ڈانس کرنا مہنگا پڑ گیا

1
1820
lady police dancing in Pakpattan

پاکپتن (یوکے نیوزلائن) پاکپتن پولیس کی لیڈی کانسٹیبل ثنا تنویر کو بابا فرید کے مزار پر باوردی ڈانس کرنا مہنگا پڑ گیا۔ تفصیلات کے مطابق ایک سال قبل پاکپتن پولیس کی لیڈی کانسٹیبل ثنا تنویر کی ایک وڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی جس میں اس کو باوردی حالت میں بابا فرید کے مزار میں انڈین گانے پر ڈانس کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔ ڈی پی او پاکپتن ماریہ محمود نے اس وڈیو کے وائرل ہونے پر ثنا تنویر اور اس وڈیو کی ریکارڈنگ کرنے والی اس کی ساتھی پولیس اہلکار امبرین کے خلاف محکمانہ انکوائری کا حکم دیا تھا جس میں الزامات ثابت ہونے پر ڈی پی او پاکپتن نے ان دونوں اہلکاروں کو نوکری سے برخاست کردیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: اسما عزیز کی وائرل ڈانس وڈیو

یاد رہے کہ یہ دونوں لیڈی پولیس اہلکار مزار پر سیکیورٹی کے فرائض سرانجام دینے پر معمور تھی۔ اس سے قبل پاکپتن میں ہی ایک ایس ایچ او کو ایک ماڈل کے ساتھ ڈانس کرتے ہوئے بنائی گئی ایک وڈیو منظر عام پر آنے سے معطل کیا جا چکا ہے۔ ڈی پی او پاکپتن ماریہ محمود کا کہنا ہے کہ کوئی بھی ایسا عمل جو پولیس کے وقار کے خلاف ہو برداشت نہیں کیا جائے گا۔

1 COMMENT

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here