دنیاکاخطرناک ترین لیپ ٹاپ ،قیمت کتنے کروڑ روپے ،اس میں ایسی کیاچیز ہے

0
858
World's most Dangerous Laptop

دنیا کا خطرناک ترین لیپ ٹاپ اب آپ خرید سکتے ہیں، بس جیب میں 10 لاکھ ڈالرز (15 کروڑ پاکستانی روپے سے زائد) ہونے چاہیے۔اسے بنانے والے نے اسے آرٹ آف پیس قرار دیا ہے کیونکہ اس میں دنیا کے 6 خطرناک ترین وائرسز لوڈ کیے گئے ہیں۔انٹرنیٹ آرٹسٹ گیو او ڈونگ کا یہ تیار کردہ لیپ ٹاپ اس وقت تک محفوظ ہے جب تک اسے وائی فائی سے کنکٹ یا اس میں یو ایس بی نہیں لگائی جاتی۔گیو او ڈونگ کے مطابق اس لیپ ٹاپ کی تیاری کا مقصد دنیا کو دکھانا ہے کہ ڈیجیٹل ورلڈ میں کیسے کیسے خطرات موجود ہیں۔ان کا کہنا تھا ‘ہمارا خیال ہوتا ہے کہ کمپیوٹرز میں موجود چیزیں ہمیں متاثر نہیں کرسکتیں مگر یہ درست نہیں، درحقیقت وائرسز کو ہتھیار کے طور پر استعمال کیا جاسکتا ہے جس سے پاور گرڈ یا پبلک انفراسٹرکچر کو نقصان پہنچایا جاسکتا ہے’۔یہ لیپ ٹاپ سام سنگ کا این سی 10-14 جی بی ہے جس میں 6 وائرسز موجود ہیں جن کا انتخاب ان کی جانب سے پھیلائی گئی تباہی کو دیکھ کر کیا گیا۔اس میں ایک تو 2000 کا آئی لو یو وائرس نامی کمپیوٹر بگ ہے جو اس زمانے میں ای میلز کے ساتھ بھیجا جاتا تھا۔اسی طرح وانا کرائی رینسم وئیر بھی اس لیپ ٹاپ میں موجود ہے جس نے 2017 میں دنیا بھر میں ہسپتالوں اور فیکٹریوں کے کمپیوٹرز کو بند کردیا تھا اور اس کا ذمہ دار شمالی کوریا کو قرار دیا گیا۔گیو او ڈونگ کے مطابق وانا کرائی ایسی مثال ہے جس سے پتا چلتا ہے کہ ڈیجیٹل حملے کس طرح نقصان پہنچا سکتے ہیں کیونکہ اس وائرس سے 10 کروڑ ڈالرز کا نقصان ہوا جبکہ ڈاکٹرز کی لاکھوں اپائنمنٹس منسوخ ہوئین۔مجموعی طور پر سام سنگ کے اس لیپ ٹاپ میں جو وائرسز موجود ہیں انہوں نے دنیا بھر میں 95 ارب ڈالرز مالیت کی تباہی مچائی۔اس لیپ ٹاپ کا تجزیہ سائبر سیکیورٹی کمپنی DeepInstinct نے کیا اور اس وقت آن لائن نیلامی کے لیے دستیاب ہے۔اس وقت لیپ ٹاپ کے لیے 12 لاکھ ڈالرز کی قیمت لگ چکی ہے جو کہ میل وئیر سے بھرے کسی پرانے لیپ ٹاپ کے لیے بہت زیادہ محسوس ہوتی ہے مگر اسے ڈیزائنر کا کہنا ہے کہ ان کے خیال میں یہ آرٹ ورک ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here