عید سمیت اسلامی مہینوں کا چاند دیکھنے کے لیے موبائل ایپ متعارف

0
1151
hijri-1440-calendar-20182019-design-450w-1027764853

اسلام آباد(ویب ڈیسک) وفاقی وزیر برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے چاند دیکھنے والی ایپ متعارف کرادی، جس کا لنک انہوں نے اپنے سوشل میڈیا اکاﺅنٹ پر بھی شیئر کیا۔تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیرسائنس ایند ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے چاند دیکھنے والی ایپ کی تیاری کا وعدہ پورا کردیا، سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر انہوں نے بتایا کہ چاند دیکھنے کی ایپ متعارف کرادی گئی، تاہم سوال یہ ہے کہ کیا یہ ایپ دو عیدوں کا جھگڑا ختم کر پائے گی۔فواد چوہدری کا قمری کیلنڈر کسی کام نہآسکا کیونکہ کابینہ کے اجلاس میں یہ معاملہ زیر غور نہیں آیا،دو روز قبل ہونے والے اجلاس میں آٹھ نکاتی ایجنڈے پر بحث ہوئی لیکن وزارتِ سائنس و ٹیکنالوجی کے بنائے ہوئے قمری کیلنڈر کو وفاقی کابینہ کے ایجنڈے میں شامل نہ کیا جاسکا۔دوسری جانب وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت اجلاس میں یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ چاند نظر آنے یا عید کا اعلان رویت ہلال کمیٹی کرے گی جبکہ فواد چوہدری نے ٹویٹ میں دعویٰ کیا کہ وزیراعظم سمیت پوری کابینہ نے قمری کلینڈر کی حمایت کی جس پر وفاقی وزیر نے تمام لوگوں کا شکریہ بھی ادا کیا۔اسلامی نظریاتی کونسل کے چیئرمین نے قبلہ ایاز نے قمری کلینڈر پر تبصرہ دیتے ہوئے کہا کہ رمضان اور عیدین کا فیصلہ چاند دیکھ کر ہی کیا جائے گا۔ یاد رہے کہ رواں ماہ فواد چوہدری نےعیدین اور رمضان کا چاند دیکھنے کے لیے قمری کیلنڈر لانے کا اعلان کیا تھا، جس کے بعد وزارتِ سائنس اورسپارکو کے ماہرین نے مل کر قمری کلینڈر تیار کیا

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here