ورلڈ کپ میں نیوزی لینڈ نے سری لنکا کے خلاف ٹاس جیت کر بولنگ کا فیصلہ کیا ہے۔ ٹاس جیتنے کے بعد نیوزی لینڈ کے کپتان کین ویلم سن نے کہا کہ وکٹ پر ہلکی گھاس موجود ہے، پہلے بولنگ کرکے اس کا فائدہ اٹھانا چاہتے ہیں، سری لنکن ٹیم آسان حریف نہیں اور اسے کم سےکم اسکور پر آؤٹ کرنے کی کوشش کریں گے۔
سری لنکن کپتان دیموتھ کرونا رتنے نے کہا کہ اگر ہم ٹاس جیتتے تو پہلے بولنگ ہی کرتے، کارکردگی کے ریکارڈ کو بہتر بناکر ورلڈکپ میں خود کو منوانا چاہتے ہیں۔
واضح رہے کہ ورلڈ کپ کے پہلے میچ میں انگلینڈ نے جنوبی افریقہ کو 104 رنز سے شکست دی ہے اور دوسرے میچ میں ویسٹ انڈیز نے پاکستان کو 7 وکٹ سے زیر کیا ہے۔