وزیراعظم کی سعودی ولی عہد سے ملاقات

0
769
479058_4012186_saud_updates

وزیراعظم عمران خان کی سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے ملاقات اوآئی سی سمٹ کے موقع پرسائیڈلائن پرہوئی۔ ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور اور دو طرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے وزیراعظم عمران خان کا گرمجوشی سے استقبال کیا جب کہ وزیراعظم عمران خان نے پرمہمان نوازی پر سعودی ولی عہد کا شکریہ ادا کیا۔

ملاقات میں دونوں رہنماوٴں نے دوطرفہ سیاسی، اقتصادی اور تجارتی تعلقات کی موجودہ صورتحال کا جائزہ لیا۔ دونوں رہنماؤں نے سعودی ولی عہد کے فروری 2019 کودورہ پاکستان کے دوران کئے گئے فیصلوں پرعملدرآمد کو تیز کرنے پراتفاق کیا جب کہ وزیراعظم عمران خان نے سعودی حکومت کی جانب سے تیل کی موخر ادائیگیوں کی سہولت کی فراہم پر بھی شکریہ ادا کیا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here