بہن کی تعیناتی کے لیے نیکٹا کو لکھا گیا خط واپس لیں، وزیراعظم کا زرتاج گل کو حکم

0
739
Imran-Khan

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے وزیر مملکت برائے ماحولیات زرتاج گل کو اپنی بہن کی تقرری کے لیے نیکٹا کو لکھا گیا خط واپس لینے کا حکم دے دیا ہے۔

وزیراعظم کے معاون خصوصی نعیم الحق کی جانب سے سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر کہا گیا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے وزیر مملکت برائے ماحولیات زرتاج گل کو اپنی بہن کی تقرری کے لیے نیکٹا کو لکھا گیا خط واپس لینے کا حکم دیا ہے۔

نعیم الحق کا کہنا تھا کہ سفارش پر تقرریاں پی ٹی آئی کی روایات کے خلاف ہیں، پی ٹی آئی حکومت میں کوئی شخص اپنے عزیز و اقارب کو فائدہ نہیں پہنچا سکتا، تحریک انصاف نے ہمیشہ اقربا پروری کی مخالفت کی لہذا حکومتی شخصیات عہدوں کا فائدہ اٹھا کر رشتہ داروں کو نواز نہیں سکتیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here