برٹش ایئرویز نے 11 سال بعد پاکستان میں فضائی آپریشن بحال کردیا برٹش ایئرویز نے 11 سال بعد پاکستان میں فضائی آپریشن بحال کردیا

0
813
British Airways

برٹش ائیرویز کی پرواز گیارہ سال بعد آج نیو اسلام آباد ائیرپورٹ پر لینڈ کرے گی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق برٹش ایئرویز نے 11 سال بعد پاکستان میں فضائی آپریشن بحال کردیا، برٹش ائیرویز کی پرواز آج نیو اسلام آباد ائیرپورٹ پر لینڈ کرے گی۔

برطانوی ائیرلائن کی پہلی پرواز آج صبح ساڑھے 9 بجے 240 مسافروں کو لے کر لندن سے اسلام آباد پہنچے گی جب کہ وفاقی وزیر ہوابازی اور دیگراہم حکومتی شخصیات مسافروں کا استقبال کریں گی۔ برٹش ایئرویز کی لندن سے اسلام آباد ہفتہ وار 3 پروازیں چلائی جائیں گی۔
یہ بھی پڑھی پڑھیں:برٹش ائیر ویز کا پاکستان کے لیے پروازیں بحال کرنے کا اعلان

واضح رہے بر ٹش ایئرویز نے 10 سال قبل 2008 میں اسلام آباد میں میریٹ ہوٹل پر بم دھماکے کے بعد پاکستان کے لئے فضائی آپریشن بند کردیا تھا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here