بلوچستان میں ٹرک اورمسافروین میں تصادم سے 14 افراد جاں بحق

0
715
1690456-bodiesx-1559534680-518-640x480

قلع سیف اللہ: علی خیل کے قریب ٹرک اورمسافر وین میں تصادم سے 14 افراد جان کی بازی ہارگئے۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق بلوچستان کے ضلع قلعہ سیف اللہ میں ژوب روڈ پرعلی خیل کے قریب ٹرک اور مسافر وین میں تصادم ہوگیا، جس کے نتیجے میں 14 افراد جاں بحق جب کہ زخمی ہونے والے تمام مسافروں کوکوئٹہ منتقل کردیا گیا ہے۔ حادثے میں جاں بحق ہونے والوں میں 5 بچے جب کہ ایک ہی خاندان کے 5 افراد بھی شامل ہیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ اسپتال میں زیرعلاج زخمیوں میں سے دوکی حالت تشویشناک ہے۔ جاں بحق مسافروں میں سلطان محمد، محمد الیاس، داود شاہ ، سلطان بی بی ، عصمت اللہ اور میر حمزہ شامل ہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here