خیبرپختونخوامیں چاند کی شہادتیں دینے والوں پر مقدمے دائر کیے جائیں، فواد چوہدری

0
782

سلام آباد: وفاقی وزیرسائنس ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے خیبر پختونخوا میں چاند کی شہادتیں دینے والوں پر مقدمہ دائر کرنے کا مطالبہ کردیا۔

پاکستان میں رواں سال بھی دو عیدوں کا تنازع حل نہ ہوسکا، پشاور میں مسجد قاسم علی خان کی مقامی رویت ہلال کمیٹی نے گزشتہ روز شوال کا چاند نظر آنے اور آج عید الفطر منانے کا اعلان کیا جس کے بعدخیبرپختونخوا میں آج عید الفطر منائی جارہی ہے۔

پشاور سمیت دوسرے شہروں میں آج نماز عید کے اجتماعات منعقد ہوئے، تاہم وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے چاند کی شہادتیں دینے والوں پر مقدمہ دائر کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان سب پر جھوٹا مقدمہ بننا چاہئے، چاند کی رویت کے حوالے سے گمراہ کن باتیں پھیلائی جارہی ہیں۔

واضح رہے کہ وزارت سائنس و ٹیکنالوجی کی جانب سے قمری کیلنڈر جاری کیاگیا تھا جس کے مطابق ملک بھر میں 29 روزے اور 5 جون بروز بدھ کو عید الفطر منانے کا اعلان کیا گیا تھا، تاہم رواں سال بھی پاکستانیوں کی پورے ملک میں ایک عید منانے کی خواہش پوری نہ ہوسکی۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here