امیتابھ بچن اور انوشکا شرما سمیت بھارتی فنکاروں کی عالم اسلام کو عید مبارک

0
859
1693614-amitabhbachan-1559724296-595-640x480

ممبئی: بھارتی اداکاروں اور اداکاراؤں نے عید الفطر کے پُرمسرت موقع پر اپنے مسلمان دوستوں اور مداحوں کو دل کی گہرائی سے مبارک باد پیش کی ہے۔

برصغیر پاک و ہند میں عید الفطر مذہبی جوش و جذبے کے ساتھ منائی جارہی ہے، نماز عید کے بعد لوگ آپس میں گلے ملے اور ایک دوسرے کو عید کی مبارکباد پیش کی۔ عید سعید کے موقع پر معروف بھارتی اداکار اور اداکارائیں بھی اپنے دوستوں اور مداحوں کو عید کی مبارکبادیں دیتے نظر آئے۔

بھارتی فلم انڈسٹری کے بےتاج بادشاہ امیتابھ بچن نے اپنی ٹویٹ میں امن، محبت اور خوشحالی دعا کی ساتھ عید مبارک کہا۔ انہوں نے دیدہ زیب عید کارڈ بھی شیئر کیے۔

رشی کپور دیار غیر میں کینسر جیسے موزی مرض کیخلاف جنگ لڑنے میں مصروف ہیں اور شاید ہی پاکستان اور مسلمان مخالف ٹویٹ کرنے کا کوئی موقع ہاتھ سے جانے دیتے ہوں تاہم انہوں نے عید الفطر پر سب اختلافات اور بیماری کو بالائے طاق رکھتے ہوئے سب کو عید کی مبارک باد دی۔

معروف اداکار اکشے کمار نے بھی اپنے مسلمان دوستوں اور مداحوں کو عید سعید کے پُر مسرت موقع پر عید مبارک پیش کرتے ہوئےلکھا کہ یہ دن آپ کی اور آپ کے اہل خانہ کی زندگیوں میں خوشیاں، امن اور خوشحالی لیکر آئے۔

مسز ویرات کوہلی اور بھارتی فلم انڈسٹری کی خوبصورت اداکارہ انوشکا شرما نے بھی اپنی ٹویٹ میں عید کی مبارکباد دی، اسی طرح ورون دھون، شردھا کپور اور دیگر فنکاروں نے عید کے موقع پر اپنے دلی جذبات کا اظہار کرتے ہوئے عید کی مبارکبادیں پیش کیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here