دفاعی بجٹ میں سالانہ اضافہ نہ لینے کا فیصلہ قوم پر احسان نہیں، آرمی چیف

0
751
1693711-qamarbajwaxxx-1559726277-538-640x480

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ دفاعی بجٹ میں سالانہ اضافہ نہ لینے کا فیصلہ قوم پر احسان نہیں۔

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے لائن آف کنٹرول کا دورہ کیا اور جوانوں کے ساتھ عید منائی۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے پاکستان کے امن، قومی سلامتی اور استحکام کے لئے خصوصی دعائیں کیں۔

یہ بھی پڑھیں: پاک فوج کا رضا کارانہ طور پر دفاعی بجٹ میں اضافہ نہ لینے کا فیصلہ

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے اس موقع پر کہا کہ سپاہی کی عید اس کا یہ فخر ہے کہ وہ یوم تہوار پر بھی اہل خانہ سے دور دفاع وطن کے مقدس فریضہ میں مصروف ہے، گھروں میں موجود فیملی بعد میں ہے کیونکہ وطن کے محافظوں کی پہلی فیملی پاکستانی قوم ہے۔ آرمی چیف کا کہنا تھا کہ دفاعی بجٹ میں سالانہ اضافہ نہ لینے کا فیصلہ قوم پر احسان نہیں، ہم ایک ہیں اور یہ اقدام ہر قسم کے حالات میں یکجہتی کے عزم کا اعادہ ہے۔

جنرل قمر جاوید باجوہ نے مزید کہا کہ بجٹ کٹوتی کو خطرات کے خلاف دفاعی صلاحیت پر اثر اندازنہیں ہونے دیں گے اور نہ ہی اس سے سپاہیوں کا معیار زندگی متاثر ہوگا کیونکہ تنخواہ میں اضافہ نہ لینے کا فیصلہ سپاہیوں کے لیے نہیں بلکہ صرف آفیسرز کے لیے ہے، بجٹ کٹوتی کو دیگر امور میں ایڈجسٹمنٹ سے پورا کیا جائیگا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here