عائزہ خان کی ٹیلی فلم ’ویسپا گرل‘ کا ٹریلر جاری

0
914
1692915-ayezakhan-1559667586-191-640x480

کراچی: معروف اداکارہ عائزہ خان کی عید الفطر پر ریلیز ہونے والی ٹیلی فلم ’ویسپا گرل‘ کا ٹریلر جاری کردیا گیا۔

حسن، سادگی اور لازوال اداکاری کی وجہ سے شہرت رکھنے والی عائزہ خان کا کوئی ثانی نہیں، منفرد اداکاری کی وجہ سے پہچانی جانے والی عائزہ خان کا حال ہی میں نشر ہونے والا ڈرامہ بھی کافی پسند کیا گیا اور اب اداکارہ اپنے شائقین کی عید یادگار بنانے جارہی ہیں۔

عائزہ خان ایک بار پھر منفرد انداز کے ساتھ دوسری عید پر ٹیلی فلم ’ویسپا گرل‘ کے ساتھ آرہی ہیں جس میں وہ نادیہ کا کردار ادا کر رہی ہیں جوکہ بہت ہی پر اعتماد اور مضبوط اعصاب سے بھرپور ہوتی ہے۔ طنز و مزاح اور محبت سے بھرپور اس ٹیلی فلم میں عائزہ خان کے ہمراہ شہزاد شیخ ’عاصم‘ کا مرکزی کردار ادا کر رہے ہیں۔

ریلیز ہونے والے ٹریلر میں عائزہ خان ویسپا چلاتے نظر آتی ہیں اور بغیر کسی خوف کے اپنے راستے میں آنے والے ہر کسی شخص سے چھیڑ خانی کرتی ہیں اور یہیں سے اُن کا سامنا عاصم سے ہوتا ہے جوکہ ایک نظر میں عائزہ کو دل دے بیٹھتا ہے۔

واضح رہے کہ این جے پروڈکشن کے بینر تلے بننے والی ٹیلی فلم ’ویسپا‘ عید الفطر کے دوسرے روز جاری کی جائے گی۔ اُمید ہے کہ یہ ٹیلی فلم عائزہ خان کے مداحوں کی عید یادگار بنانے میں سنگ میل ثابت ہوگی۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here