عیدالفطر پر ریلیز ہونے والی فلمیں

0
791
1683025-colaj-1559027751-609-640x480

کراچی: اس عید الفطر پر اداکارہ مہوش حیات کی فلم ’’چھلاوا‘‘ اور نیلم منیر کی فلم ’’رانگ نمبر2‘‘ کی سینما میں نمائش جاری ہے اور دونوں فلموں کے سرمیان کڑا مقابلہ ہے۔

پاکستان اور بھارت میں فلموں کی نمائش کے لیے عید سب سے اہم موقع ہوتا ہے لہذٰا تمام فنکاروں کی خواہش ہوتی ہے کہ ان کی فلمیں عید پر ریلیز ہوں تاکہ زیادہ سے زیادہ شائقین سینما کا رخ کریں تاہم گزشتہ برس کے مقابلے رواں سال صرف 2 پاکستانی فلمیں نمائش کے لیے پیش کی جارہی ہیں جب کہ دو ہالی ووڈ فلمیں بھی سینما کی زینت بنیں گی۔

چھلاوا
0-chhalawa-1559027610
نامور پاکستانی اداکارہ مہوش حیات اور اظفر رحمان کی فلم ’’چھلاوا‘‘ کے چرچے گزشتہ کئی روزسے میڈیا پر جاری ہیں۔ فلم کا ٹریلر اورگانے ریلیز ہوتے ہی شائقین میں مقبول ہوچکے ہیں، جب کہ فلم کی ٹیم خوب زوروشور سے فلم کی تشہیر میں مصروف ہے، فلم کی عید الفطر کے پہلے روز سینما گھروں میں نمائش جاری ہے۔ اداکارہ مہوش حیات کا شمار ان اداکاراؤں میں ہوتاہے جو فلموں کا انتخاب بہت سوچ سمجھ کر کرتی ہیں، ان کی گزشتہ تقریباً تمام فلمیں شائقین کو متاثر کرنے میں کامیاب رہی ہیں لہٰذا اس بار بھی پرستاروں نے ان سے بہت زیادہ امیدیں وابستہ کرلی ہیں۔ ہدایت کار وجاہت رؤف کی فلم ’’چھلاوا‘‘ میں مہوش اور اظفر کے علاوہ اداکارہ زارا نور عباس، اسد صدیقی، محمود اسلم، عاشر وجاہت اور عدنان شاہ ٹیپو شامل ہیں۔

رانگ نمبر2
0-wrongno-1559027559

مزاح اور رومانس کے دیوانے ہوجائیں تیار کیونکہ پاکستان فلم انڈسٹری کے معروف ڈائریکٹر یاسر نواز عیدا لفطر پر شائقین کو’’رانگ نمبر2‘‘ کی عیدی دیں گے۔ رومانوی کامیڈی فلم ’’رانگ نمبر2‘‘ میں اداکارہ نیلم منیر اور سمیع خان مرکزی کردارنبھائیں گے، جب کہ دیگر کاسٹ میں یاسر نواز، جاوید شیخ، ثنا فخر اور محمود اسلم شامل ہیں۔ ’’چھلاوا‘‘ کی طرح ’’رانگ نمبر2‘‘ کی ٹیم بھی زوروشور سے اپنی فلم کی تشہیر کرکے شائقین کو’’رانگ نمبر2‘‘ کی طرف راغب کرنے کی کوشش کررہی ہے۔ جب کہ مہوش حیات اور نیلم منیر کے دیوانے اپنی اپنی پسندیدہ اداکاراؤں کی فلمیں دیکھنے کے لیے بے تاب ہیں، جس کے باعث توقع کی جارہی ہے کہ اس عید الفطر دونوں فلموں کے درمیان کڑا مقابلہ ہوگا۔

باجی
baaji-1-1556007518

اپنی گلابی انگریزی اور بے باک انداز کے لیے مشہور نامور پاکستانی اداکارہ میرا، آمنہ الیاس اورعثمان خالد بٹ کی فلم ’’باجی‘‘ کا انتظار بھی شائقین بے چینی سے کررہے ہیں۔ فلم کے ٹریلر میں میرا کی گلیمرس جھلک پہلے ہی شائقین کو دیوانہ بناچکی ہے، لیکن میرا کے مداحوں کو تھوڑا انتظار کرنا پڑے گا کیونکہ فلم ’’باجی‘‘عیدالفطر پر نہیں بلکہ 28 جون کوسینما کی زینت بنے گی۔

کتاکشا
0-kataksha-1559027446
خوفناک کہانی اور سسپنس سےبھرپور فلم ’’کتاکشا‘‘ بھی جون میں ریلیز کی جائے گی، تاہم اسے عید الفطر پر نہیں بلکہ 21 جون کو نمائش کے لیے پیش کیاجائےگا۔ فلم کے ٹریلر میں چند دوستوں کے ویرانے میں جانے اوروہاں ان کے ساتھ ہونے والی چند عجیب و غریب چیزوں کو دکھایا گیا ہے، جس کے بعد شائقین کا سسپنس، فلم کے حوالے سے مزید بڑھ گیا ہے۔ سسپنس اورخوفناک کہانیوں کے دلدادہ شائقین کو فلم ’’کتاکشا‘‘ کا بے صبری سے انتظار ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here