لتان: جلالپور پیروالہ کے علاقے میں دیرینہ دشمنی پر فائرنگ سے 9 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق جلالپور پیروالہ کے نواحی گاؤں جعفریں میں فائرنگ سے 9 افراد جاں بحق اور 13 زخمی ہوگئے۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور امدادی ادارے جائے وقوع پہنچے اور لاشوں اور زخمیوں کو فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا۔ مقتولین میں ممتاز عرف کالا جعفر، عاقب، سلیم، راحت، شوکت اور دیگر افراد شامل ہیں۔
عینی شاہدین نے بتایا کہ ممتاز عرف کالا جعفر عید کی نماز پڑھ کر عزیز و اقارب کے ہمراہ واپس جارہے تھے کہ راستے میں چھپے مخالفین نے ان پر اندھا دھند فائرنگ کردی۔
آئی پنجاب کیپٹن ریٹائرڈ عارف نواز خان واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے سینئر افسران کو موقع پر پہنچنے کی ہدایت کی اور آر پی او ملتان سے رپورٹ طلب کرلی۔ آئی پنجاب نے فائرنگ کرنے والے ملزمان کو گرفتار کرکے قانون کے مطابق سخت کارروائی کرنے کا حکم دیا۔