احد رضامیر اور سجل علی نے منگنی کرلی

0
772
1694699-ahadsajal-1559882119-365-640x480

کراچی: پاکستانی ڈراموں کی سپر ہٹ جوڑی احد رضا میر اورسجل علی نے حقیقی زندگی میں بھی ایک ہونے کا فیصلہ کرتے ہوئے منگنی کرلی۔

خوشیوں بھری اس عید پر اداکار احد رضا میراورسجل علی نے اپنی منگنی کااعلان کرکے اپنے چاہنے والوں کو خوشخبری دی ہے۔ ڈراما سیریل ’’یقین کا سفر‘‘سے شہرت حاصل کرنے والی اس جوڑی نے بالآخر ایک ہونے کا فیصلہ کرلیا۔

احد اور سجل نے اپنے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر ایک خوبصورت تصویر شیئر کی جس میں سجل علی دلہن بنیں انتہائی خوبصورت لگ رہی ہیں جب کہ احد بھی دلہے کے لباس میں غضب ڈھارہے ہیں۔ تصویر کے ساتھ دونوں نے ایک ہونے کا اعلان کرتے ہوئے لکھا یہ ہماری زندگی کی نئی شروعات ہے ہمیں اعلان کرتے ہوئے خوشی محسوس ہورہی ہے کہ ہم نے منگنی کرلی ہے۔ ہمارا یہ خاص دن ہمارے گھر والوں ، دوستوں اور پرستاروں کی دعاؤں سے مزید خاص ہوگیا ہے۔
دونوں فنکاروں کے منگنی کرنے کے اعلان کے بعد جہاں ان کے چاہنے والوں کی جانب سے مبارکبادوں کا سلسلہ جاری ہے وہیں ماہرہ خان، صدف کنول، ہانیہ عامر، یاسر حسین، عائزہ خان سمیت شوبز فنکاروں نے بھی دونوں کو ہمیشہ خوش رہنے کی دعائیں دیں۔
واضح رہے کہ احد اورسجل کی جوڑی نےڈراماسیریل ’’یقین کا سفر‘‘سے مقبولیت حاصل کی اور دیکھتے ہی دیکھتے یہ جوڑی پاکستان کی مقبول ترین جوڑی بن گئی، آج کل دونوں ڈراما سیریل’’آنگن‘‘میں ساتھ دکھائی دے رہے ہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here