ماہرہ خان کی نئی فلم ’سپر اسٹار‘ کی پہلی جھلک جاری

0
758
1694552-filmsuperstar-1559836130-960-640x480

کراچی: معروف اداکارہ ماہرہ خان نے مداحوں کے لئے اپنی نئی آنے والی فلم ’سپر اسٹار‘ کی پہلی جھلک جاری کردی۔

ماہرہ خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر فلم ’سپراسٹار‘ کا پہلا موشن پوسٹر جاری کردیا اور ساتھ ہی انہوں نے یہ بھی کہا کہ فلموں کی خود اپنی ایک منزل ہوتی ہے۔ میں کئی برس سے اس کی منتظر تھی لیکن اس کا اپنا دل ہے جو جس کی اپنی دھڑکن اور ٹیون ہے۔ یہاں میرے دل کے ٹکڑے کی پہلی جھلک پیش کررہی ہوں۔
0dozttDupyMjjrmD
واضح رہے کہ مومنہ درید کی پروڈکشن میں بننے والی فلم ’سپر اسٹار‘ میں ماہرہ خان ’نوری اور بلال اشرف ’سمیر‘ کا کردار ادا کر رہے ہیں۔
فلم میں اسکریپ پلے اور موسیقار کے فرائض زیبا بختیار کے بیٹے آذان سمیع خان انجام دے رہے ہیں جب کہ فلم رواں سال عيد الاضحى کے موقع پر سنیما گھروں کی زینتے بنے گی۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here