وزیرخارجہ شاہ محمود کا بھارتی ہم منصب کو خط، ایک بار پھر مذاکرات کی پیشکش

0
735
1694958-shahshankare-1559895469-393-640x480 (1)

اسلام آباد: وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے بھارتی ہم منصب کو خط لکھا ہے جس میں انہوں نے بھارتی وزیر خارجہ ایس جے شنکر کو عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دی ہے۔

ذرائع کے مطابق وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے بھارتی وزیر خارجہ ایس جے شنکر کو خط لکھا ہے جس میں انہیں عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دی گئی ہے، خط کے متن میں کہا گیا ہے کہ پاکستان چاہتاہے کہ بھارت کے ساتھ تمام تصفیہ طلب مسائل پر بات چیت ہو جب کہ خطے میں امن و استحکام سے ہی ترقی ممکن ہے۔

واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان نے عام انتخابات میں کامیابی کے بعد اپنی پہلی تقریر میں کہا تھا کہ اگر بھارت ایک قدم آگے بڑھے گا تو پاکستان 2 قدم بڑھائے گا، وزیراعظم عمران خان نے بھارتی ہم منصب نریندرا مودی کو خط بھی لکھا تھا جس میں انہوں نے پاک بھارت مذاکرات کی دوبارہ بحالی پر زور دیا تھا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here