کرکٹ ورلڈ کپ؛ پاکستان اور سری لنکا کا میچ بارش کے باعث تاخیر کا شکار

0
781
1694653-sri-1559885527-491-640x480

برسٹل: کرکٹ ورلڈ کپ 2019 کا اہم میچ آج پاکستان اور سری لنکا کے درمیان کھیلا جائے گا تاہم میچ بارش کے باعث تاخیر کا شکار ہوگیا ہے۔

کرکٹ ورلڈ کپ کا گیارہواں میچ آج پاکستان اور سری لنکا کے درمیان برسٹل کے گراؤنڈ میں کھیلا جائے گا، میچ پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر ڈھائی بجے شروع ہوگا تاہم میچ بارش سے بری طرح متاثر ہونے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق دوپہر تک شدید بارش کا امکان ہے تاہم 2 بجے کے بعد موسم بتدریج بہتر ہونے کی توقع ہے جب کہ رولز کے مطابق بارش کی وجہ سے میچ 20،20 اوورز تک محدود کیا جا سکتا ہے اور ٹی ٹونٹی میچ ممکن نہ ہوا تو دونوں ٹیموں کو ایک ایک پوائنٹ ملے گا۔
دونوں ٹیموں نے اب تک ایونٹ میں دو، دو میچز کھیلے ہیں جس میں سے ایک ایک میں شکست کا سامنا کرنا پڑا، آخری میچ میں پاکستان نے ورلڈ کپ کی ہاٹ فیورٹ انگلینڈ کو شکست دی اور افغانستان کو سری لنکا کے ہاتھوں ہار کا مزہ چکھنا پڑا تھا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here