سری لنکا سے میچ کی منسوخی؛ قومی کرکٹ ٹیم نے جم میں لہو گرمایا

0
723
1695521-pakteam-1559937779-356-640x480

برسٹل: سری لنکا کیخلاف میچ کی منسوخی پر گرین شرٹس نے جم میں لہوگرمایا اور برسٹل اسٹیڈیم میں طویل ٹریننگ سیشن کیا۔

قومی کرکٹ ٹیم نے سری لنکا کیخلاف میچ منسوخ ہونے پر برسٹل اسٹیڈیم میں جم ٹریننگ کرتے ہوئے سخت سرد موسم میں اپنا لہو گرمائے رکھنے کا اہتمام کر لیا، طویل سیشن کھلاڑی اپنی فٹنس پرکام کرتے نظرآئے۔

کپتان سرفراز احمد کا کہنا ہے کہ انگلینڈ کے خلاف فتح سے حاصل ہونے والے اعتماد کو آگے بڑھاتے ہوئے سری لنکا سے مقابلے کیلیے بیتاب تھے، بدقسمتی سے بارش کی وجہ سے ایسا ممکن نہیں ہوسکا، ٹیم میں بے پناہ جذبہ اور انگلینڈ کو ہرانے کے بعد مورال بلند ہے۔
انہوں نے کہا کہ بھرپور اعتماد کے ساتھ اگلے 6میچز میں بھی میدان میں اترتے ہوئے فتوحات کا تسلسل برقرار رکھنے کی کوشش کریں گے، آسٹریلیا سخت جان حریف ہے، پہلے دونوں میچز میں کامیابی کے بعد کینگروز کا اعتماد بھی بلندیوں پر ہے، گرین شرٹس کو بہترین کرکٹ کھیلنا ہوگی، اس کے مقابلے کی تیاری کیلیے ہمیں چند روز کا وقفہ میسر میسر آ گیا ہے، اس اہم میچ کی تیاری کے موقع سے بھرپور فائدہ اٹھائیں گے۔

یاد رہے کہ پاکستان کا ورلڈ کپ 2019 کا تیسرا میچ بارش کی نذر ہوا، 1992 میں جب پاکستان ورلڈ کپ جیتا تھا تو بھی کچھ ایسا ہی ہوا تھا،پاکستان نے اس سال بھی میگا ایونٹ کا پہلا میچ ویسٹ انڈیز کیخلاف ہی کھیلا اور10 وکٹ سے مات کھائی، دوسرا مقابلہ زمبابوے کے خلاف تھا، جو گرین شرٹس نے جیتا، تیسرا مقابلہ انگلینڈ کے ساتھ تھا جو کہ بارش کی وجہ سے بغیر کسی نتیجے کے ختم ہو گیا تھا،اس بار بھی فارمیٹ 1992جیسا اور صورتحال بھی ویسی ہی نظر آرہی ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here