ناسا نے چاند پر اترنے والی انسان بردار گاڑیوں کی تفصیل جاری کردی

0
731

واشنگٹن: امریکی خلائی ادارے ناسا نے تین کمرشل کمپنیوں سے کئے گئے معاہدے کی تفصیلات جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ کمپنیاں اس کے لیے چاند کے مشن ڈیزائن کریں گی جسے آرتیمس نامی پروگرام کے تحت انسانوں کی چاند تک رسائی کے لیے استعمال کیا جائے گا۔

اس کے بعد 2024 تک ناسا کی جانب سے چاند پر خلانورد بھیجے جائیں گے۔ اس سال کے اختتام تک ناسا سائنسی سامان کی تفصیل فراہم کرے گا جس کے بعد تین کمپنیاں ناسا کے ’کمرشل لونر پے لوڈ سروسز‘ (سی ایل پی ایس) کے منصوبے کے تحت سائنسی سامان اور ٹیکنالوجی سے مزین آلات چاند پر پہنچائیں گی
moon1-1559677224
اس سائنسی سامان میں چاند کی سطح پر اشعاع (ریڈی ایشن) کی پیمائش، نئی لینڈنگ ٹیکنالوجیز کی آزمائش اور دیگر تجربات کے جدید آلات شامل ہوں گے۔ تمام ٹھیکے دار کمپنیاں سامان کی تیاری، لانچنگ اور چاند پر اترنے تک کے تمام مراحل میں ناسا کی مدد کریں گی۔

اس ضمن میں ایسٹروبوٹک کمپنی کو 79.5 ملین، انٹیوٹوومشین آف ہیوسٹن کو 77 ملین اور آربٹ بیونڈ آف ایڈیسن کمپنی کو 97 ملین ڈالر کی رقم دی گئی ہے۔ ان تینوں کے مشن مختلف ہوں گے اور کئی پے لوڈ تیار کئے جائیں گے۔
moon2-1559677226
منصوبے کو آرتیمس پروجیکٹ کا نام دیا گیا ہے جس کا مقصد 2028 تک چاند پر انسان کو قدرے طویل عرصے تک رہائشی سہولیات فراہم کرنا ہے۔ اسی سے انسانوں کی مریخ تک رسائی کی راہ بھی ہموار ہوگی۔ لیکن پہلے مرحلے میں ایک مرد اور ایک خاتون کو چاند پر پہنچایا جائے گا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here