’’رانگ نمبر 2 ‘‘ نے عید الفطر کا میلہ لوٹ لیا

0
803
0-wrongno-1559027559

کراچی: عیدالفطر پر ریلیز ہونے والی کامیڈی فلم’’رانگ نمبر 2‘‘ نے ریلیز کے 3 دنوں میں 6 کروڑ 75 لاکھ روپے سے زائد کا بزنس کرلیا۔

ہدایت کار یاسر نواز کی کامیڈی سے بھرپور فلم ’’رانگ نمبر2‘‘ شائقین کو متاثر کرنے میں کامیاب رہی ہے۔ فلم میں اداکارہ نیلم منیر اور سمیع خان کی جوڑی کو بے حد پسند کیاجارہا ہے۔ فلم کی کہانی میں مزاح اور جذبات کا تڑکہ لگایا گیا ہے جب کہ فلم میں شامل گانوں اورڈانس بھی فلم کی کہانی کو آگے بڑھاتے ہیں۔

’’رانگ نمبر2‘‘میں نیلم منیر ہمیشہ کی طرح بے حد خوبصورت نظر آئی ہیں لہٰذا فلموں کے شائقین کے لیے یہ مکمل طور پر ایک مصالحہ فلم ہے یہی وجہ ہے کہ عیدالفطر پر یہ فلم شائقین کی بڑی تعداد کو سینما تک کھینچ لانے میں کامیاب رہی ہے۔


فلم کے ہدایت کار یاسر نواز نے سوشل میڈیا پر فلم کا بزنس شیئر کرایا ہے جس کے مطابق فلم ریلیز کے تین دنوں میں 6 کروڑ 75 لاکھ کا بزنس کرنے میں کامیاب رہی ہے۔ عید کی چھٹیوں کے فوراً بعد ویک اینڈ کی چھٹیوں کا فائدہ عیدالفطر پر ریلیز ہونے والی فلموں کو ہوا ہےلہٰذا توقع کی جارہی ہے کہ ویک اینڈ پر یہ فلم مزید اچھا بزنس کرسکتی ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here