عالمی باکس آفس پر الٰہ دین 600 ملین ڈالرز سے زیادہ کمانے میں کامیاب

0
766
1698008-aladdin-1560146224-265-640x480

کیلیفورنیا: عالمی باکس آفس پر ڈزنی کی فلم الٰہ دین کا جادو سر چڑھ کر بول رہا ہے اور ایڈ ونچر سے بھر پور فلم اب تک 600 ملین ڈالرز سے زیادہ کمانے میں کامیاب ہو چکی ہے۔

27 سال بعد نئے انداز میں پیش کی جانے والی ڈزنی کی مشہور زمانہ کارٹون فلم الٰہ دین مداحوں کو اس قدر پسند آئی کہ ریلیز ہونےکے 3 ہفتوں میں ہی فلم نے600 ملین ڈالرز سے زیادہ کا کامیاب ترین بزنس کر لیا۔
الٰہ دین 2019 میں کامیاب ترین بزنس کرنے والی چوتھی بڑی فلم بن چکی ہے، اپنی کامک ٹائمنگ کی وجہ سے مشہور اداکار ول اسمتھ کو جینی کے کردار میں بے حد پذیرائی مل رہی ہے، کامیڈی سے بھرپور فلم میں تمام اداکاروں کو مداحوں کی طرف سے بھرپور داد بھی مل رہی ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here