مقبوضہ کشمیر میں آصفہ زیادتی و قتل کیس میں 6 ملزمان مجرم قرار

0
715
hindu-nationalists-demand-release-of-asifa-banos-rapists-1-640x494

نئی دہلی: بھارت کی خصوصی عدالت نے کٹھوعہ زیادتی و قتل کیس میں 6 ملزمان کو جرم ثابت ہونے پر مجرم قرار دے دیا۔

مقبوضہ کشمیر کے ضلع کٹھوعہ میں زیادتی کے بعد بیدردی سے قتل کی گئی 8 سالہ معصوم بچی آصفہ کے کیس میں بھارتی پنجاب کے شہر پٹھان کوٹ میں خصوصی عدالت نے مرکزی ملزم سنجے رام سمیت 6 افراد کو مجرم قرار دے دیا جبکہ سنجے رام کے بیٹے وشال کو بری کردیا ہے۔

خصوصی عدالت کے جج تیج وندر سنگھ نے فیصلہ محفوظ کرلیا ہے جو آج ہی سنائے جانے کا امکان ہے۔ مجرم قرار دیے گئے افراد میں سنجے رام، بیٹا وشال، بھتیجا آنند دتا، 4 پولیس افسران دیپک کھجوریا، سریندر ورما، تلک راج اور آنند دتا شامل ہیں۔
کشمیری بکر وال خاندان سے تعلق رکھنے والی معصوم آصفہ کو رواں سال جنوری میں اغوا کر کے مندر کے تہہ خانے میں چار روز تک اجتماعی درندگی کا نشانہ بنایا گیا جس کے بعد بچی کو پتھروں سے مار مار کر بہیمانہ انداز میں قتل کرکے لاش کھائی میں پھینک دی گئی تھی۔
اس معاملے میں افسوس ناک پہلو یہ تھا کہ مسلم دشمنی میں ہندو انتہا پسندوں نے مجرموں کی کھل کر حمایت کی تھی اور سڑکوں پر نکل کر ان کے حق میں احتجاج کیا۔ مقبوضہ کشمیر میں ہندو انتہا پسندوں کے رکاوٹ بننے کے باعث اس کیس کو پنجاب منتقل کردیا گیا تھا۔ یہ بات بھی سامنے آئی کہ بچی کے قتل کا واقعہ دراصل بکروالوں کو کٹھوعہ کے علاقے سے نکالنے کی سوچی سمجھی سازش کا حصہ تھا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here