اسمارٹ فون سے نظر ہٹائیں، پیزا مفت پائیں

0
766
1698808-largepizza-1560179715-624-640x480

سان فرانسسکو: امریکا کے ایک مشہور پیزا برانڈ نے اعلان کیا ہے ان کی دکان میں آکر آپ مفت پیزا کھاسکتے ہیں لیکن شرط یہ ہے کہ کھانے کے پورے عمل کے دوران آپ اسمارٹ فون اور ٹیبلٹ استعمال نہیں کریں گے۔

کری پیزا کمپنی کیلیفورنیا کے شہر فریسنو میں واقع ہے جس نے ’ایک دوسرے سے بات کرو نام کی رعایت‘ یعنی “Talk to Each Other Discount”, کا اعلان کیا گیا ہے۔ اس پیشکش سے فائدہ اٹھانے کےلیے آپ کو دکان میں داخل ہوتے ہی ریسٹورینٹ کے لاکر میں رکھوانے ہوں گے اور کھانا ختم ہونے کے بعد ہی وہ فون واپس مل جائیں گے۔

ریستوران کے مطابق وہ چار ایسے دوستوں کو لارج پیزا مفت میں دے گی جو اپنے چلتے ہوئے اسمارٹ فون کے ساتھ دکان میں آئیں گے اور اگر وہ اس پیزا کے بدلے کچھ دینا چاہتے ہیں تو علاقے کے بیروزگار یا بے گھر افراد کی مدد کریں جو فریسنو کے ڈاؤن ٹاؤن میں موجود ہیں۔
کمپنی نے اپنے فیس بک اسٹیٹس پر کہا ہے کہ ہمارا مقصد ہے کہ دوست اور اہلِ خانہ کھاتے وقت آپس میں بات کریں نہ کہ وہ اسمارٹ فون کو ہی تکتے رہیں۔ ’اگر آپ چاہتے ہیں کہ آپ کو مفت پیزا دیا جائے تو آپ کو ایک مرتبہ ریستوران آنے کے بعد دوبارہ (کم ازکم 24 گھنٹے) بعد آنا ہوگا۔ اور آپ چاہیں تو اسمارٹ فون کی شرط پورا کرنے پر پیزا کسی غریب کو بھی عطیہ کرسکتےہیں۔

پیزا ریستوران کے شریک مالک وریندر ملہی نے کہا کہ وہ خود بار بار فون نہیں دیکھتے اور اب وہ چاہتے ہیں کہ اس کے گاہک بھی توجہ سے پیزا کھائیں اور بار بار اسمارٹ فون استعمال نہ کریں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here