تحریک انصاف کی حکومت آج اپنا پہلا بجٹ پیش کرے گی

0
764
1699135-nationalassemblyxx-1560205093-809-640x480

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کی حکومت آج اپنا پہلا باضابطہ بجٹ پیش کرے گی۔

قومی اسمبلی میں پیش کیے جانے والے مالی سال 2019-20 کے بجٹ کا حجم 6800 ارب اور ٹیکس وصولیوں کا ہدف 5500 ارب رکھا گیا ہے، دفاع کیلیے 1250 ارب، ترقیاتی منصوبوں کے لیے 1837ارب روپے جب کہ وفاق کے تحت سرکاری شعبہ کے ترقیاتی پروگرام کے تحت 925 ارب روپے مختص کئے جائیں گے۔

مالی خسارے کا ہدف 3 ہزار ارب جب کہ قرضوں پر سود کی ادائیگی کے لیے 2 ہزار 5 سو ارب روپے مختص کرنے کی تجویز زیر غور ہے جب کہ سرکاری ملازمین کی تنخواہ اور پنشن میں 10 فیصد اضافہ بھی متوقع ہے۔
حکومت صحت کے شعبہ کی ترقی کیلیے سگریٹ اور مشروبات پر ٹیکس عائد کرنے کی تجویز پر بھی غور کررہی ہے، سگریٹ اور مشروبات پر عائد ٹیکسز صحت کے شعبہ پر خرچ کئے جائیں گے۔ وزیراعظم عمران خان نے وزارت خزانہ کو عوام دوست بجٹ کی تیاری کا حکم دیا ہے تاکہ عام آدمی کو ریلیف فراہم کیا جاسکے۔

واضح رہے کہ کابینہ کا خصوصی اجلاس آج پارلیمنٹ میں ہوگا جب کہ کابینہ اجلاس میں مشیر خزانہ عبد الحفیظ شیخ بجٹ تجاویز پیش کریں گے جس کے بعد کابینہ بجٹ کی منظوری دے گی۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here