بھرپور فائٹ کے باوجود جیت نہیں پائے، سرفراز احمد

0
739

ٹاؤنٹن: قومی کپتان سرفراز احمد کا کہنا ہے کہ آسٹریلیا کیخلاف زیادہ غلطیوں کی وجہ سے فتح نہیں مل سکی۔

سرفراز احمد نے کہا کہ یقینی طور پر ہم بیٹنگ لائن کی وجہ سے میچ ہارے، اگرچہ لوئر آرڈر میں حسن علی نے چند اچھے اسٹروکس کھیلے، وہاب نے عمدہ بیٹنگ کی ، ہم نے فائٹ کی لیکن ہم میچ نہیں جیت پائے۔

انھوں نے مزید کہا کہ ہماری ٹیم نے ابتدائی 20 اوورز میں آسٹریلیا کو بہت زیادہ رنز بنانے کا موقع دے دیا، عامر کے علاوہ دیگر بولرز کی پرفارمنس اچھی نہیں رہی، اس وکٹ پر 270 اور 280 بہت تھے، اگرہم جیتنا چاہتے تو ہمارے ٹاپ فور بیٹسمینوں کو رنز کرنا ہوں گے، امام نے ففٹی بنائی، بابر اعظم بھی 30 رنز بناپائے، تاہم اب اتوار کو بھارت سے ہمارا اگلا میچ ہے اور ہم اپنی بھرپور کوشش کریں گے۔
دوسری جانب فاتح کپتان آرون فنچ نے کہا کہ گرین شرٹس فتح کے قریب پہنچے، حسن اور وہاب جیسے پلیئرز کیخلاف ہمیشہ مشکل ہوتی ہے جبکہ وہ ردھم میں تھے، ہمارے لیے انھیں روکنا مشکل ہورہا تھا، ہم نے اپنی بہترین بولنگ کی۔

انھوں نے مزید کہا کہ ہم پورے 50 اوورز نہیں کھیل پائے، اس پر ہمیں مایوسی ہے، ہم اپنے حساب سے 20 سے 30 رنز پیچھے رہے، بہرحال پاکستان کیخلاف کامیابی سے ہمیں دو قیمتی پوائنٹس مل گئے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here