سلو میاں کا جادو روہت شیٹھی پر چل گیا

0
806

ممبئی: بالی ووڈ کے سلطان سلمان خان کا جادو معروف ہدایت کار روہت شیٹھی پر چل گیا۔

1999 میں سنجے لیلا بھنسالی کی ہدایت کاری میں بننے والی سلمان خان کی فلم ’’ہم دل دے چکے صنم‘‘ کے بعد دونوں ایک بار پھر کئی عرصے بعد فلم ’’انشاء اللہ‘‘ میں ایک ساتھ یکجا ہورہے ہیں جو 2020 میں عیدالفطر کے موقع پر ریلیز کی جائے گی لیکن ساتھ ہی اکشے کمار کی ایکشن سے بھرپور فلم ’’سوریا ونشی‘‘ کو بھی عید پر ہی ریلیز ہونا تھا تاہم بالی ووڈ کے سلطان کی وجہ سے اکشے کمار کی فلم عید سے قبل ریلیز کی جائے گی۔
سلمان خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک ٹوئٹ میں فلم ’’سوریا ونشی‘‘ کے ہدایت کار روہت شیٹھی کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ میں نے ہمیشہ روہت کو اپنا چھوٹا بھائی سمجھا لیکن آج انہوں نے بھی ثابت کردیا کیوں کہ اب فلم ’’سوریاونشی‘‘ عید کے بجائے 27 مارچ کو ریلیز کی جائے گی۔


سلمان خان کا کہنا تھا کہ فلم ’’انشاء اللہ‘‘ کی شوٹنگ بہت جلد شروع ہوگی جس میں طنز و مزاح کے ساتھ ساتھ ایکشن بھی ہوگا۔
واضح رہے کہ روہت شیٹھی کی ہدایتکاری میں بننے والی فلم ’’سوریاونشی‘‘ میں اکشے کمار ہمراہ کترینہ کیف مرکزی کردار ادا کر رہی ہیں جب کہ فلم ’’انشاء اللہ‘‘ میں سلمان خان کے ساتھ عالیہ بھٹ اداکاری کے جوہر دکھاتی نظر آئیں گی۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here