والد کی جان بچانے کیلئے روزانہ 5 وقت کھانا کھانے والا چینی بچہ

0
748
1702998-lumain-1560436638-765-640x480

والد کی جان بچانے کیلئے روزانہ 5 وقت کھانا کھانے والا چینی بچہ\
بیجنگ: چین میں ایک باہمت بچے نے اپنے والد کی جان بچانے کے لیے اپنا وزن بڑھانا شروع کیا ہے۔ اب اس نے دن میں پانچ وقت کھانا شروع کردیا ہے تاکہ وہ ڈاکٹروں کے مطابق سرطان زدہ والد کو ہڈیوں کا گودا (بون میرو) عطیہ کرسکے۔

لُوزیخوان کے والد سات برس سے خون کے سرطان (لیوکیمیا) کے شکار ہیں اور دوائیں کھارہے ہیں۔ گزشتہ اگست سے ان کی صحت مزید بگڑ رہی ہے اور ڈاکٹروں نے اس کا واحد حل ہڈیوں کے صحتمند گودے کی منتقلی بتایا ہے۔ پورے خاندان کے خون کے نمونے لینے کے بعد صرف لوزیخوان کا گودا ہی اپنے والد لیے موزوں قرار پایا۔

لیکن اس وقت لُوزیخوان کی عمر صرف دس برس تھی لیکن اس کے باوجود پرائمری جماعت کے اس بچے نے 30 کلوگرام وزن کے باوجود ڈاکٹروں سے کہا کہ وہ اپنے باپ کی جان بچائے گا۔ لیکن ماہرین نے کہا کہ اس کے لیے بچے کو مزید 15 کلوگرام وزن بڑھانا ہوگا ۔ اس کے بعد سے لُونے روزانہ پانچ وقت مرغن غذائیں کھانا شروع کردی ہیں تاکہ اس کاوزن بڑھ کر کسی طرح 45 کلوگرام تک پہنچ جائے۔

لُو کے اس عمل کو پورے چین میں سراہا گیا ہے اور لوگوں نے اس کی ہمت بڑھائی ہے۔ چینی صوبے ہینان کے شہر ژنژیانگ سے تعلق رکھنے والے اس بچے کی عمر 11 سال ہے۔


’ ڈاکٹروں نے مجھے کم ازکم 45 کلوگرام تک وزن بڑھانے کو کہا ہے لیکن بہترین وزن 50 کلوگرام ہے۔ اگرچہ اتنا کھانا بھی پریشان کرتا ہے لیکن میں اسے برداشت کررہا ہوں کیونکہ ہم اپنے والد کی جدائی برداشت نہیں کرسکتے،‘ لو نے بتایا۔

اس کی والدہ پرچون کی دکان پر کام کرتی ہیں جس کی کی تنخواہ سے بہ مشکل گزارا ہورہا ہے۔ بڑھتے ہوئے اخراجات میں بیمار شوہر کا علاج اور دوائیں بھی شامل ہیں۔ اسی لیے لو کے اسکول میں اس کے لیے رقم جمع کرنے کے کئی پروگرام منعقد کئے گئے ہیں۔

اگرچہ اب لو کا وزن 45 کلوگرام تک پہنچ گیا ہے لیکن وہ مزید فربہہ ہونا چاہتا ہے تاکہ اچھے نتائج برآمد ہوں۔ اسکول میں اب اسے موٹا لڑکا کہا جاتا ہے لیکن وہ اپنے مشن پر ڈٹا ہوا ہے جس کی بدولت وہ اپنے والد کی زندگی بچانا چالتا ہے۔ لو نے کہا کہ پہلے ابو کی جان بچ جائے وزن تو بعد میں بھی کم کیا جاسکتا ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here