کیا سام سنگ رولر فون پر کام کررہا ہے؟

0
718
samsungroller-1560449579

سیؤل ، جنوبی کوریا: سام سنگ کمپنی کی جانب سے حقِ ملکیت (پیٹنٹ) کی تصاویر جاری کی گئی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک اسمارٹ فون اسکرین نیچے کے رولر سے کھینچ کر بڑا کیا جاسکتا ہے اور اس طرح اسکرین کی لمبائی دوگنی بڑھ جائے گی۔

تجزیہ کاروں نے اسے عمودی طومار والا یعنی ورٹیکل رولنگ فون کا نام دیا ہے جس کے بعد موبائل ماہرین اور سام سنگ مداحوں کےدرمیان ایک بحث شروع ہوگئی ہے اور لوگ اپنے اپنے خیالات کا اظہار کررہے ہیں۔ تاہم سام سنگ نے اسے’ گیلکسی رول‘ کا نام دیا ہے۔

لیکن اس سے قبل شائقین سام سنگ کی جانب سے کتاب کی طرح کھلنے والے یعنی ’فولڈنگ‘ فون کے منتظر ہیں کیونکہ اس کی حتمی تاریخ کا اب تک اعلان نہیں کیا گیا جو اس سال کے وسط تک بتائی جاتی رہی تھی۔ پھر بعض ویب سائٹ نے اندر کی خبر لاتے ہوئے کہا ہے کہ فولڈنگ فون کے ڈیزائن میں ٹوٹ پھوٹ سمیت کئی خرابیاں سامنے آئی ہیں جس کی وجہ سے اب تک سام سنگ فولڈ جاری نہ ہوسکا۔ دوسری جانب امریکی سیل فون سروس فراہم کرنے والی کمپنی اے ٹی اینڈ ٹی نے بھی سام سنگ فولڈ کے آرڈر منسوخ کردیئے ہیں۔

تاہم اپریل میں منتخب جگہ پر اس کی فروخت کی گئی تو عوام کی جانب سے فولڈ ہونے والے فون میں کئ مشکلات اور مسائل سامنے آئے تھے۔ اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ فولڈ ہونے والا فون اس سال تو حقیقت نہیں بنے گا۔

دیکھنے میں یہ ایک روایتی فون لگتا ہے لیکن اس کے نچلے حصے میں گول رولر ہے جس کے اندر ڈسپلے موجود ہے اور وہ طومار (اسکرول) کی طرح کھلتا ہے۔ ٹیک کرنچ ویب سائٹ کے مطابق اس کی اوپری جانب ایک سیلفی کیمرہ اور ایئرپیس ہے۔ اس آلے کی پیٹنٹ درخواست نومبر 2018 میں دی گئی تھی۔

دوسری جانب ایل جی کمپنی نے بھی اعلان کیا ہے کہ وہ اس سال مارکیٹ میں ایک ایسا فون لارہی ہے جس میں شیشے کا ڈسپلے ہوگا لیکن اسے موڑا جاسکے گا۔ اسی بنا پر سام سنگ کا رولر فون کا خواب کئی سال بعد ہی شرمندہ تعبیر ہوسکے گا۔

تاہم سام سنگ اس سال واقعی جو فون پیش کررہا ہے وہ گیلکسی نوٹ 10 ہے جو اگست میں فروخت کیا جائے گا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here