امریکی صدر کا ایران کیخلاف عالمی برادری کو یکجا کرنے کیلیے کمیٹی کا اعلان

0
732
1705372-trumpiran-1560587514-509-640x480

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کیخلاف سخت اقدام کے لیے عالمی رائے عامہ کو ہموار کرنے کیلیے مشیر قومی سلامتی جان بولٹن، وزیر خارجہ مائیک پومپیو اور سیکرٹری دفاع کو اہم ذمہ داریاں سونپ دیں۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی صدر نے ایران پر مزید گھیرا تنگ کرنے کے لیے عالمی برادری کو یکجا کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس کے لیے مشیر قومی سلامتی جان بولٹن، وزیر خارجہ مائیک پومپیو اور قائم مقام سیکرٹری دفاع پر مشتمل اعلیٰ سطح کی کمیٹی تشکیل دے دی ہے جو ایران پر مزید پابندی اور سخت کارروائی کے لیے عالمی رائے عامہ کو ہموار کریں گے۔
امریکا نے پاسداران انقلاب پر الزام عائد کیا ہے کہ آبنائے ہرمز میں دو آئل ٹینکرز کو نشانہ بنانے سے قبل ایرانی میزائل نے ٹینکرز کی حفاظت پر مامور امریکی ڈرون کو مار گرایا تھا، ڈرون تباہ کرنے کے بعد بارودی سرنگوں کو آئل ٹینکز کے نچلے حصے پر چسپاں کیا گیا اور دھماکے سے اُڑادیا گیا۔

ایران کی جانب سے آئل ٹینکرز کو تباہ کرنے کی پُرزور تردید کے باوجود امریکی صدر ٹرمپ نے ایران پر خلیج عمان میں آئل ٹینکرز پر حملے کا الزام عائد کر رہے ہیں، قبل ازیں پینٹاگون کی جانب سے پاسداران انقلاب کے اہلکاروں کی تیل بردار بحری جہاز سے بارودی سرنگ ہٹانے کی ویڈیو جاری کی تھی۔
مریکی صدر ڈونلد ٹرمپ نے فاکس نیوز کو انٹرویو میں پینٹاگون کی جانب سے جاری ویڈیو پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ آبنائے ہرمز میں تیل بردار بحری جہازوں پر حملے میں ایران کے ملوث ہونے میں اب کوئی شک نہیں رہ جاتا۔ آئل ٹینکرز پر حملے سے چند گھنٹے قبل تیل بردار بحری جہازوں کی نگرانی کرنے والے امریکی ڈرون نے ایرانی کشتیوں کوآئل ٹینکرز کے قریب آتے دیکھا تھا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here