بیرون ملک مقیم پاکستانیوں نے 20.19 ارب ڈالر وطن بھیجے

0
831

کراچی: رواں مالی سال کے پہلے 11 ماہ میں بیرون ملک مقیم پاکستانیوں نے 20.19 ارب ڈالر کی ترسیلات بھیجیں۔

اسٹیٹ بینک کے اعداد و شمار کے مطابق بیرون ملک مقیم پاکستانیوں نے مالی سال کے پہلے 11 ماہ (جولائی تا مئی) میں 20190.98 ملین امریکی ڈالر وطن بھجوائے جو گذشتہ برس کی اسی مدت میں موصول ہونے والے 18285.90ملین ڈالر کے مقابلے میں 10.42 فیصد نمو کو ظاہر کرتا ہے۔

مئی 2019 میں کارکنوں کی ترسیلات زر کی مالیت 2315.74 ملین ڈالر رہی جومئی 2018 کے مقابلے میں 28.36 فیصد زائد ہے۔
بلحاظ ملک مئی 2019 کی تفصیلات سے پتہ چلتا ہے کہ سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، امریکا، برطانیہ، خلیج تعاون کونسل کے ملکوں (بشمول بحرین، کویت، قطر اور عمان) اور یورپی یونین کے ملکوں سے بالترتیب 493.73 ملین ڈالر،476.57 ملین ڈالر، 346.81 ملین ڈالر،387.09ملین ڈالر، 237.76 ملین ڈالر اور70.61 ملین ڈالر پاکستان بھجوائے گئے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here