جھانوی کپور کا مختصر لباس کترینہ کیف کو کھٹکنے لگا

0
993
1705440-katrinajhanvi-1560588833-757-640x480

ممبئی: بالی ووڈ کی خوبرو اداکارہ کترینہ کیف نے کہا ہے کہ وہ جم میں جھانوی کپور کے مختصر لباس پر فکرمند ہیں۔

بالی ووڈ اداکارہ نیہا دھوپیا کے چیٹ شو ’’بی ایف ایف وِد ووگ‘‘ میں شرکت کے دوران جب کترینہ سے پوچھا گیا کہ اس شخصیت کا نام بتائیں جو جم اور ورک آؤٹ کے نام پر حدود سے تجاوز کررہا ہو؟

کترینہ کیف نے اس سوال کا جواب کچھ یوں دیا ’’کوئی اور نہیں، لیکن میں جھانوی کپور کے جم میں بہت مختصر لباس پر فکرمند ہوں۔ وہ اکثر میرے جم آتی ہے اور ہم مل کر ورزش کرتے ہیں۔ یہی پریشانی ہے۔‘‘
واضح رہے کہ بالی ووڈ کی باربی ڈول کہی جانے والی کترینہ کیف اپنی فٹنس کے حوالے سے بہت حساس ہیں اور وہ عالیہ بھٹ سمیت کئی اداکاراؤں کو دوران ورزش فٹنس کے حوالے سے نسخے بھی دیتی رہتی ہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here