’سنو چندا‘ میں اپنا کردار تازہ ہوا کے جھونکے کی مانند محسوس ہوا، اقراء عزیز

0
984
1_16a084a3706.2227842_1799976912_16a084a3706_large

کراچی: ڈرامہ ’سنو چندا‘ میں اجیا کا کردار ادا کرنے والی اقراء عزیز کا کہنا ہے کہ اس ڈرامہ میں اپنا کردار تازہ ہوا کی مانند محسوس ہوتا تھا۔

اقراء عزیز نے مشہور ڈرامہ ‘سنو چندا‘ میں اپنے کردار سے متعلق ایک ویب سائٹ کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ میرے کردار ’اجیا‘ اور میری حقیقی زندگی میں بہت یکسانیت ہے کیوں کہ دونوں بہت ہی حساس اور شوخ و چنچل مزاج کی مالک ہیں جو ہنسنے اور مسکرانے کے ساتھ ساتھ دوسروں کو بھی ہنساتے ہیں۔

اقراء عزیز نے یہ بھی کہا کہ میں نے اس کردار کو دیکھ کر خوشی سے ڈرامہ سائن کیا کیوں کہ مجھے یہ کردار تازہ ہوا کی مانند لگا تھا اور اس کردار کو کرتے ہوئے میں ذہنی تناؤ سے باہر رہی کیوں کہ میں اس کردار میں اتنا ڈوب چکی تھی کہ میرا موڈ اور رویہ بھی خاصا تبدیل ہو گیا تھا جیسا کہ مجھے اُس وقت ضرورت بھی تھی۔

اقراء نے یہ بھی کہا کہ شادی بہت اہم ستون ہے میں اس کے خلاف نہیں ہوں لیکن سب سے پہلے ایک لڑکی کو اپنے اندر چھپے ٹیلنٹ کو دیکھنا چاہیے اور اس ٹیلنٹ پر کام کرنا چاہیے کیوں کہ انسان کو سب سے پہلے اپنے دل کے ساتھ ساتھ خوابوں کو بھی ترجیح دینی چاہیے کہ آپ کیا ہیں اور آپ زندگی میں کیا کرنا چاہتے ہیں لیکن خوابوں کو کبھی بھی ادھورا نہیں چھوڑنا چاہیے کیوں کہ یہ وہ باتیں ہی جوکہ انسان کو خوشیاں مہیا کرتی ہیں۔
واضح رہے کہ نجی چینل پر طنز و مزاح سے بھرپور ڈرامہ ’سنو چندا‘ اقراء عزیز اور معروف گلوکار و اداکار فرحان سعید کی جاندار اداکاری کی وجہ سے کافی مقبول رہا اور اسی مقبولیت کی وجہ سے ڈرامے کے اب تک دو سیزن نشر کیے جاچکے ہیں جب کہ شائقین کی جانب سے تیسرا سیزن بنانے کی بھی خواہش کی جارہی ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here