شردھا اور پربھاس کی ایکشن سے بھرپور فلم ’ساہو‘ کا ٹیزر جاری

0
891
1704570-filmsaahoposter-1560527968-273-640x480

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ شردھا کپور اور پربھاس کی ایکشن سے بھرپور فلم ’ساہو‘ کا پہلا ٹیزر جاری کردیا گیا۔

تامل انڈسٹری کی مقبول ترین فلم ’باہو بالی‘ سے بہترین اداکاری کی وجہ سے شہرت پانے والے پربھاس کی پہلی بالی ووڈ فلم ’ساہو‘ کا مار دھاڑ اور ایکشن سے بھرپور ٹیزر جاری کردیا گیا جس میں وہ معروف اداکارہ شردھا کپور کے ساتھ ایکشن دکھاتے نظر آئیں گے۔

دونوں اداکاروں کے مداحوں کو اس فلم کے پہلے ٹیزر کا بے صبری سے انتظار تھا۔ جاری کردہ ٹیزر کی مقبولیت کا اندازہ اس بات سے لگایا جاسکتا ہے کہ محض 2 دن میں یوٹیوب پر اس ٹیزر کو 2 کروڑ 80 لاکھ سے زائد بار دیکھا جا چکا ہے۔

یک منٹ 39 سیکنڈ کے اس ٹیزر میں پربھاس اور شردھا کپور کے ساتھ جیکی شروف، نیل نیتن اور دیگر اداکار بھی اہم کردار ادا کرتے نظر آئیں گے۔ اس فلم کو منفرد بنانے کے لیے چار زبان ’ہندی، تیلیگو، تامل اور ملیالم‘ میں ریلیز کیا جائے گا۔

اضح رہے کہ ٹی سیریز کے تعاون سے بنائی جانے والی اس ایکشن فلم میں سجیت نے ہدایت کاری اور مصنف کا کردار ادا کیا ہے جسے وامسی اور پراموڈ نے پروڈیوس کیا ہے۔ یہ فلم رواں سال 15 اگست کو سنیما گھروں کی زینت بنے گی۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here