ماورا حسین کی رشی کپورکے ساتھ تصویر سوشل میڈیا پر وائرل

0
828

نیویارک: نامور پاکستانی اداکارہ ماورا حسین کی بالی ووڈ اداکار رشی کپور کے ساتھ تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے۔

بھارتی فلموں کے نامور اداکار رشی کپور گزشتہ 8 ماہ سے کینسر کے علاج کے سلسلے میں نیویارک میں موجود ہیں۔ اس عرصے میں بہت سی بالی ووڈ شخصیات نے ان کے ساتھ ملاقات کی ہے تاہم پاکستان فلم انڈسٹری سے پہلی بار اداکارہ ماورا حسین نے رشی کپور سے نیویارک میں ملاقات کی ہے۔
رشی کپور نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر ماورا کے ساتھ تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا پاکستان کی مقبول ترین اداکارہ ماورا حسین اپنی دوست کے ساتھ۔۔ ان دونوں سے مل کر اچھا لگا۔

واضح رہے کہ ماورا حسین ماضی میں رشی کپور کے بیٹے رنبیر کپور کے لیے پسندیدگی کا اظہار کرچکی ہیں اور صرف ماورا ہی نہیں بلکہ رنبیر کپور بھی ماورا پر فدا ہوچکے ہیں جب کہ بھارتی میڈیا میں دونوں کے رشتے پر کافی چرچا بھی ہواتھا۔
https://youtu.be/RwkZc0coVKA

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here