مریم نواز کی بلاول بھٹو زرداری کو ملاقات کی دعوت

0
828
1705482-mulaqat-1560590116-345-640x480

لاہور: مسلم لیگ (ن) کی رہنما مریم نواز نے چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کو اتوار کو ملاقات کی دعوت دی ہے۔

مسلم لیگ (ن) کی ترجمان کے مطابق چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری اتوار کو مریم نواز سے ملاقات کریں گے، ملاقات کی دعوت مریم نواز کی جانب سے دی گئی۔ جس کے تحت بلاول بھٹو زرداری اتوار کی دوپہر رائیونڈ میں مریم نواز سے ملاقات کریں گے۔

بلاول بھٹو زرداری اور مریم نواز کے درمیان ہونے والی ملاقات میں ان کے قریبی سیاسی رفقا بھی شریک ہوں گے، ملاقات میں دونوں جماعتوں کی اعلیٰ ترین سیاسی قیادت کی گرفتاری، ملک کی موجودہ معاشی صورت حال اور حکومت کے خلاف احتجاج کے حوالے سے مشترکہ لائحہ عمل کی تشکیل پر بات ہوگی۔

واضح رہے کہ بلاول بھٹو زرداری نے رمضان المبارک میں اپوزیشن جماعتوں کی قیادت کو دعوت افطار پر مدعو کیا تھا، جس میں مریم نواز بھی شریک ہوئی تھیں، یہ دونوں سیاسی رہنماؤں کے درمیان پہلی باضابطہ سیاسی ملاقات تھی۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here