موبائل فون کو موجودہ دور کی اہم ترین ٹیکنالوجی میں شمار کیا جاتا ہے ۔آجکل کے دور میں یہ ہر فرد کی ضرورت بن چکا ہے۔ بچہ ہو یا بڑا تقر یبا ہر فرد کے پاس موبائل فون موجود ہے۔ آج سے تقریبا بیس سال پہلے جب موبائل فون نہیں تھا تو لوگوں کا ایک دوسرے سے رابطہ خط کے ذریعے ہوتا تھا۔ موبائل فون کی ا یجاد سے پہلے لوگ عید ملنے اور ایک دوسرے کے دکھ درد میں شریک ہونے کے لئے رشتہ داروں اور دوست احباب کے گھروں میں جاتے تھے لیکن موبائل فون جیسی جدید ٹیکنالوجی کی ایجاد کے بعد لوگ ایک دوسرےکو فون پر ہی عید مبارک کہہ کے اپنا فرض پورا کر دیتے ہیں۔اور ایک فون کال کر کے ایک دوسرے کی خیریت دریافت کر لیتے ہیں۔بہت سی موبائل فون کمپنیاں عوام کومختلف ایس ایم ایس اور کال پیکجز کی سہولتیں فراہم کر رہی ہیں۔ جن میں مختلف قسم کےسستے کال پیکجز اور ایس ایم ایس پیکجز شامل ہیں جن سے عوام اور خاص طور پر نوجوان طبقہ بھرپور فائدہ اٹھا رہے ہیں۔
موبائل فون پیکجز نے عوام کو جہاں بہت سے فوائد پہنچائے ہیں وہاں نوجوان نسل کو بے راہروی کا شکار بھی کیا ہے۔ موبائل فون پیکجز کے بہت سے نقصانات بھی ہیں۔
1 ۔ موبائل فون کے ڈے نائٹ سستے ایس ایم ایس پیکجز سے نوجوان نسل بے راہروی کا شکار ہو رہی ہے۔
2۔ موبائل فون کے ان پیکجز کے ذریعے نوجوان ساری رات جاگ کر اپنے دوستوں کو میسجز اور کالز کرتے رہتے ہیں ۔ جس کی وجہ سے ان کی راتوں کی نیند پوری نہیں ہوتی اور ان کی صحت بھی متاثر ہوتی ہے۔
3۔ موبائل کے ایس ایم ایس اور کال پیکجز کی وجہ سے بچے اپنے والدین اور بہن بھائیوں سے دور ہو گئے ہیں۔ وہ سارا دن موبائل فون پر اپنے دوستوں سے باتیں کرتے رہتے ہیں۔ یا میسجز کرتے رہتے ہیں ۔ اور اپنے والدین کو ٹائم نہیں دیتے۔جس کی وجہ سے والدین اور بچوں میں جنریشن گیپ پیدا ہو گیا ہے۔
4۔ان پیکجز کی وجہ سے بچوں کی جسمانی صھت بھی بہت زیادہ متاثر ھوئی ہے۔ کیوں کہ کھیل کود جو جسمانی صحت کے لئے بہت ضروری ہے ان سے بچوں کی توجہ ہٹ گئی ہے۔اور وہ سارا وقت ایس ایم ایس اور فون کالزپر دوستوں سے گپیں مارتے رہتے ہیں۔
5۔ موبائل فون کے ان پیکجز کی وجہ سے سٹودنٹس کی پڑھائی بھی بہت زیادہ متاثر ہوئی ہے۔ سٹوڈنٹس اپنے کلاس روم میں بیٹھ کر اپنے موبائل فون سے دوستوں کو میسجز کرتے رہتے ہیں ۔ اور ٹیچر لیکچر دے کر چلا جا تا ہے۔
6۔ ان پیکجز کی وجہ سے سٹوڈنٹس اپنی پڑھائی پر توجہ نہیں دیتے اور جب پیپر شروع ہوتے ہیں تو تیاری نہ ہونے کی وجہ سے وہ امتحان میں فیل ہو جاتے ہیں۔
7۔ ان کالزاور ایس ایم ایس پیکجز کی وجہ سے بعض اوباش قسم کے لوگ رونگ نمبرز پر بار بار کال اور ایس ایم ایس کر کے خواتین کو پریشان کرتے ہیں۔ اور بعض اوقات ان کو بلیک میل بھی کرتے ہیں۔
8۔ ان ایس ایم ایس اور کال پیکجز کی وجہ سے مہذب معاشرے کے لڑکے اور لڑکیاں ساری ساری رات ایک دوسرےسےباتیں کرتے رہتے ہیں۔جس کی وجہ سے معاشرے کے اونچے طبقےکے نوجوان لڑکے اور لڑکیاں بےراہروی کا شکار ہو رہے ہیں۔
اگرچہ موبائل فون جیسی جدید ٹیکنالوجی نے عوام کو بےشمار سہولتیں فراہم کی ہیں۔ اس کی وجہ سے لوگوں کے ایک دوسرے کے ساتھ رابطے آسان ہو گئے ہیں ۔ان پیکجز کی وجہ سے لوگ کم پیسوں میں زیادہ دیر تک بات کر سکتے ہیں لیکن اس کے ساتھ ساتھ اس کےسستے پیکجز عوام کے لئے مشکلات کا باعث بھی بنے ہیں۔ اس لئے جہاں ان پیکجز کے فوائد ہیں وہاں ان کے نقصانات بھی ہیں۔یہ ہماری حکومت کی اولین ذمہ داری ہے کہ وہ ان پیکجز پر پابندی عائد کرے اور اس کے لیے باقاعدہ قانون سازی کرے ۔تاکہ ہمارا معاشرہ اس بے راہ روی سے بچے اور اسلامی اصولوں کے مطابق اپنی زندگی گزارے۔ اس کے علاوہ ہماری نوجوان نسل اپنی تعلیم پر بھرپور توجہ دے ۔اور ہمارے ملک کا شمار ترقی یافتہ ممالک میں ہو۔