آصف زرداری کیلیے اڈیالہ جیل میں خصوصی کمرہ تیار

0
733
1707468-zardari-1560720758-428-640x480

راولپنڈی: سنٹرل جیل اڈیالہ میں پیپلز پارٹی کے گرفتار قائد و سابق صدر آصف زرداری کے لیے خصوصی کمرہ تیار کر لیا گیا ہے۔

آصف زرداری نے سابق صدر جنرل پرویز مشرف کے دور میں بھی اسی خصوصی کمرے میں طویل قید کاٹی تھی۔ اس میں سابق وزیر اعظم نواز شریف بھی قید کاٹ چکے ہیں۔ اس کمرے میں ایئرکنڈیشنر لگانے کے ساتھ فریج کی بھی سہولت ہوگی اور جیل کی طرف سے ان کیلیے 2 خصوصی خدمت گار بھی مہیا ہوں گے۔ ایک خدمت گار دن کو ایک رات کے وقت دستیاب ہوگا۔

اس کمرہ کی راہداریوں میں کلوز سرکٹ کیمرے بھی لگا دیئے گئے ہیں، بجلی جانے کی صورت میں جنریٹر کا انتظام بھی کیا گیا ہے۔ عدالت کی طرف سے جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجنے سے قبل دوبارہ ان کا مکمل میڈیکل بورڈ چیک اپ کرایا جائے گا۔ جیل کے اس مخصوص وی وی آئی پی کمرہ کی صفائی ستھرائی مکمل کر لی گئی ہے۔ ان کے کمرہ کی طرف جیل کے دیگر قیدیوں کی آمد و رفت مکمل ممنوع ہوگی۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here