بھارتی گلوکارہ نے سلمان خان کو ’’کاغذی شیر‘‘ قرار دیدیا

0
751
salman-sona-759

ممبئی: گلوکارہ سونا موہاپترا نے بالی ووڈ کنگ سلمان خان کو ’’کاغذی شیر‘‘ قرار دے دیا۔

سوناموہاپترا نے سلمان خان کی نئی فلم ’’بھارت‘‘ کو باکس آفس پر دوسرے ہفتے بھی کم پذیرائی ملنے پر آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے ایک بار پھر تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

ہفتہ کے روز سوناموہاپترا نے ٹویٹ کیا کہ ’’سوال: آپ ایسے فلمی سپراسٹارز کے بارے میں کیا کہیں گے جو تمام تر پروموشن، پوسٹنگ اور ہائپ کے باوجود عوامی ڈومین میں ایک ہفتہ بھی ریٹرن نہیں دے سکتے؟ جواب: کاغذی شیر۔ (پلیز انڈیا ان کاغذی شیروں کو پوجنا بند کردو اور حقیقی ہیروز تلاش کرو۔‘‘

واضح رہے اس سے قبل بھی سوناموہاپترا سلمان خان کو پریانکاچوپڑا پر تبصرہ کرنے پر تنقید کا نشانہ بناچکی ہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here