روپے کی بے قدری جاری؛ انٹر بینک میں ڈالر مزید مہنگا

0
696
dollar-vs-pkr-1-660x330

کراچی: ملک میں جاری معاشی بحران کے باعث روپے کی بے قدری کا سلسلہ جاری ہے اور انٹر بینک میں ڈالر 157 روپے کے قریب پہنچ گیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں مسلسل کمی کا سلسلہ جاری ہے اور ہر روز ڈالر ملکی تاریخ کی نبئی سطح پر پہنچ رہا ہے۔

پیر کے روز بھی ڈالر کی اونچی اڑان کا سلسلہ جاری رہا اور انٹر بینک میں ڈالر کی قدر میں ایک روپے 12 پیسے کا اضافہ دیکھا گیا ہے، جس کے بعد ڈالر ملک تاریخ کی نئی بلند ترین سطح 156 روپے 96 پیسے کی سطح پر ٹریڈ کررہا ہے۔
دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں 79 پیسے کی کمی کے بعد ڈالر156 روپے 80 پیسے کی سطح پر آگیا ۔

واضح رہے کہ گزشتہ چند ماہ کے دوران اب تک ڈالر کی قدت میں 20 روہے تک کا اضافہ ہوچکا ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here