خود کو پنجرے میں بند کر کے کرتب دکھانے دریا کے اندر جانے والا شخص لاپتہ

0
749
1707996-kalkuttamagicianfalldown-1560771778-293-640x480

کولکتہ: بھارت میں اپنے ہاتھ پاؤں باندھ کر 6 فٹ لمبے تالے لگے شیشے کے باکس میں قید ہو کر دریا کے اندر جانے اور جادوئی طریقے سے خود کو آزاد کر کے دریا سے زندہ باہر نکلنے کے کرتب دکھانے کا دعودیدار مہم کے دوران لاپتہ ہوگیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق کولکتہ سے تعلق رکھنے والا 40 سالہ چنچل لہری نے خود کو رسی سے باندھ کر 6 فٹ لمبے کئی تالے لگے شیشے کے صندوق میں بند کر کے حیران کن کرتب دکھا کر امریکی کرتب باز کا 100 سالہ ریکارڈ توڑنے کا اعلان کیا تھا۔

نوجوان نے نہایت خطرناک کرتب کے لیے متعلقہ پولیس اور پورٹ ٹرسٹ سے بھی اجازت نامہ حاصل کیا تھا جس کے بعد ایک کرین کے ذریعے دریائے ہوگلی پر واقع آہنی بریج سے دریا میں اتارا گیا تاہم نا تو شیشے کا باکس مل سکا اور نا ہی کرتب دکھانے والا دریا سے باہر آیا۔

پولیس اور پورٹ ٹرسٹ کے غوطہ خوروں کی تمام تر کاوشیں ناکام رہیں، کرتب دکھانے والے شخص کے زندہ ملنے کے امکانات نہایت کم ہوگئے ہیں۔

مقامی افراد کا کہنا ہے کہ 2013 میں بھی چنچل لہری نے ایسا ہی کرتب دکھایا تھا اور اس وقت وہ دریا کے اندر ڈوبتے پنجرے سے خود کو باہر نکالنے میں کامیاب ہوگیا تھا اور 15 منٹ میں ہی دریا سے باہر نکل آیا تھا۔ قبل ازیں چنچل نے دریا پر چلنے کا بھی دعویٰ کیا تھا تاہم وہ یہ کرتب دکھانے میں ناکام رہا تھا۔

واضح رہے کہ چنچل لہری امریکی کرتب باز ہیری ہوڈینی سے متاثر تھا، ہیری نے 100 سال قبل خود کو زنجیروں سے قید کرکے آزاد کرنے کے حیرت انگیز کرتب دکھائے تھے جس کی وجہ سے انہیں ’ہیری ہینڈکف ہوڈینی‘ کے نام سے پکارا جانے لگا تھا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here