پاکستان کی جاپان کو ریلوے میں شراکت داری کی پیشکش

0
725
1708797-sheikhrasheedjit-1560811069-974-640x480

اسلام آباد: وفاقی وزیرریلوے شیخ رشید احمد نے جاپان کے پاکستان میں سفیرکونینوری متسودا کو راولپنڈی، لاہور اور کراچی، حیدرآبادکے درمیان ہائی اسپیڈ ریل چلانے کے منصوبے میں شراکت داری کی دعوت دیدی۔

وفاقی وزیرریلوے شیخ رشید احمد سے جاپان کے پاکستان میں سفیرکونینوری متسودا نے پیر کو یہاں ملاقات کی۔ ملاقات میں پاکستان اور جاپان کے درمیان شعبہ ریلوے میں تعاون بڑھانے پر بات چیت کی گئی۔ انہوں نے جاپان کے پاکستان میں سفیرکونینوری متسودا کو راولپنڈی، لاہور اور کراچی، حیدرآبادکے درمیان ہائی اسپیڈ ریل چلانے کے منصوبے میں شراکت داری کی دعوت دیدی۔

وزیر ریلوے شیخ رشیداحمد نے کہاکہ پاکستان ریلوے میں جاپانی سرمایہ کاری اور شراکت داری کو خوش آمدیدکہیں گے۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان ریلوے جاپانی ٹیکنالوجی اورمہارت سے استفادہ کرنے کا خواہشمند ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here