ایران نے آبنائے ہرمز کے قریب امریکی ڈرون مارگرایا، واشنگٹن پوسٹ

0
779
1711771-drone-1561004256-221-640x480

تہران: امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ نے ایران کی جانب سے آبنائے ہرمز کے قریب امریکی ڈرون مارگرانے کا دعویٰ کیا ہے۔

امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کے مطابق ایران نے آبنائے ہرمز کے قریب امریکی ڈرون مارگرایا۔ پاسداران انقلاب نے امریکی ڈرون آر کیو 4 گلوبل ہاک ایران کے صوبہ ہرمزگان کے علاقے کوہ مبارک میں گرایا۔

امریکی سینٹرل کمانڈ کے ترجمان کیپٹن بل اربن نے فی الحال اس معاملے پر کوئی بھی تبصرہ کرنے سے انکار کردیا ہے۔

واضح رہے کہ ایک ہفتے قبل بھی خلیج عمان میں امریکی ڈرون کو نشانہ بناکر میزائل حملہ کیا گیا تھا جو ناکام رہا تھا۔ تاہم تہران نے ان حملوں کی ذمہ داری لینے سے انکار کردیاتھا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here